انہیلر کے استعمال سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے

انہیلر کے استعمال سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے


سوال: کیا انہیلر استعمال کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب: انہیلر کے ذریعے سے سانس لینے سے روزہ ٹوٹ جا تاہے کیونکہ یہ بات مشاہدے سےثابت ہے کہ اِنہیلر میں موجود مادہ مائع کی صورت(Liquid Form) میں ہوتا ہے۔ چنانچہ اس کا وہی حکم ہے جو قصدا ًدھواں سونگھنے کا ہے۔
جیساکہ علامہ علاؤ الدین الحصکفی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:
لو ادخل حلقہ الدخان افطر ای دخان کان و لو عوداً او عنبراً لو ذاکراً لامکان التحرّز عنہ۔

یعنی اگر کسی نے اپنے حلق میں دھواں داخل کیا جبکہ روزہ یا د بھی تھا ،خواہ دھواں عود کاہویاعنبر کا، روزہ ٹوٹ جائے گا کیونکہ اس سے بچنا ممکن ہے۔
( در مختار، کتاب الصوم، باب ما یفسد الصوم وما لا یفسدہ، ۳/۴۲۱.)

اپنی رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *