آج کل کاسمیٹکس ، مختلف اقسام کے شیمپو اور صابن کے استعمال سے بالوں کی قدرتی صحت برباد ہو جاتی ہے۔ اولاً کوشش کریں ہر طرح کی کاسمیٹکس سے بچیں اور قدرتی تیل وغیرہ استعمال کریں۔ مندرجہ ذیل نسخہ آزمائیے، گرتے ہوئے کمزور بالوں کے لیے نافع ہے۔
250 گرام آملہ، 125گرام سکاکائی اور 125 گرام میتھی دانہ پیس کر محفوظ کر لیجئے۔ دو چمچ حسبِ ضرورت پانی میں رات کو بھگو دیجئے، صبح چھان کر سر دھولیجئے، ہفتہ میں ایک بار یہ عمل کیجئے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ بال گرنا بند ہو ں گے اور بال لمبے ہونے بھی شروع ہوجائیں گے ۔
اپنی رائے دیں