علامہ افتخار الحسن رضوی
علاج نمبر1: زیتون کا عمدہ تیل، انجیر اور کلونجی حسبِ ضرورت لیں، ان تینوں اشیاء پر اول آخر درود شریف کے ساتھ 11 بار تعوذ، 19 بار بسم اللہ شریف مکمل ، سورہ فاتحہ 11 بار پڑھ کر دم کر لیں۔ ایک چٹکی کلونجی نہار مونہہ تازہ پانی کے ساتھ کھائیں۔ زیتون کا تیل ناشتہ میں 10 ملی لیٹر پی لیں، رات سونے سے قبل 5 عدد انجیر گرم دودھ کے ساتھ نگل لیں۔
علاج نمبر 2: ہریڑ (ہڑ ہڑ) کا مربہ عمدہ حاصل کریں، اس پر اول آخر درود شریف کے ساتھ 21 بار سورہ اللہب (تب یدا ) پڑھ کر دم کریں، روزانہ رات سونے سے قبل گرم دودھ کے ساتھ 3-4 ہریڑ کھا لیں، اس نسخہ کے ساتھ ناشتہ میں ایک چمچ دیسی گھی گرم چائے یا دودھ کے ساتھ لازمی لیں۔
پرہیز: ہر قسم کا گوشت، تلی ہوئی تمام اشیاء، تیز مرچ مسالہ جات اور بازاری خوراک سے مکمل قطعی پرہیز کریں۔
تازہ پھل، سبزیاں، خصوصا پالک، مولی، شلجم، انار، سیب، کیوی، اور مالٹے کا استعمال کریں، پانی صاف کثرت سے پئیں۔
ہر وقت باوضو رہیں، اگر آپ اس نسخہ پر عمل کر لیں تو یقیناً پرانی سے پرانی بواسیر ایک ہفتہ میں ٹھیک ہو جائے گی۔ ان شاء اللہ تعالٰی
اپنی رائے دیں