رمضان شریف کے دوران حصول رشتہ کے لیے عمل کا طریقہ درج ذیل ہے؛
۱۔ ہر نماز کے بعد اول آخر درود شریف کے ساتھ ۱۰۰ بار ٌیا لطیف یا اللہٌ پڑھ کر اپنے منہ پر دم کریں۔
۲۔ دن بھر میں ایک وقت مقرر کر کے سورہ رحمٰن روزانہ اسی وقت پڑھیں۔
۳۔ روزانہ افطاری کے وقت فاتحہ پڑھیں اور اس کا ثواب بالخصوص سیدہ فاطمہ زہرا و اہل بیت اور شہدائے بدر کو پیش کرتے ہوئے اپنی حاجت برآوری کی دعا کریں۔
۴۔ رات سونے سے قبل دو نفل قضائے حاجت کے پڑھیں اور دن بھر پڑھے گئے وظائف کے وسیلے سے حصولِ مقصد کے لیے دعا کریں۔
یہ عمل ماہ رمضان کی ۱۱ سے ۱۴ تاریخ کی درمیان شروع کریں اور مہینے کے اختتام تک جاری رکھیں۔


اپنی رائے دیں