غوث پاک کی برتھ ڈے کا کیک

غوث پاک کی برتھ ڈے کا کیک


سوال: السلام علیکم قبلہ، دیکھنے میں آیا ہے کہ کچھ لوگوں نے “ہیپی برتھ ڈے یا غوث الاعظم” والے کیک کاٹنا شروع کر دیے ہیں اور کراچی شہر کی بیکریوں پر اس مناسبت سے بڑا کاروبار ہوا ہے۔ اس پر شرعی رہنمائی فرمائیں۔
جواب: وعلیکم السلام۔ اگر آپ کے بچوں کی یا آپ کی اپنی سالگرہ کا کیک کاٹنا جائز ہے تو پھر غوث پاک کا کیک تو بدرجہ اولٰی جائز ہے۔ اس میں جواز یا عدم جواز اصل مسئلہ نہیں ہے بلکہ کلچرل تبدیلی رونما ہو رہی ہے اور یہ تبدیلی بڑے وسیع القلب لوگوں کے لیے بھی پریشانی کا باعث ہے۔ اگر میٹھے چاول، حلوہ، بریانی ، آئس کریم اور دیگر مٹھائیاں جائز ہیں تو کیک بھی مٹھائی کی ہی ایک قسم ہے۔ آج سے بیس سال قبل کہیں مہمان جاتا تو وہ پھل لے کر جاتا تھا، اب کولڈ ڈرنکس پیش کیے جاتے ہیں۔ کبھی ہم تانگے پر سفر کرتے تھے، پھر رکشہ ، ٹیکسی اور آن لائن کار ٹیکسی شروع ہو گئی۔ کسی دور میں ہمارے دیس میں پیزا غیر معروف تھا، اب ہر گلی میں پیزا شاپ ہے۔ لیکن سمجھنے کی بات یہ ہے کہ پہلے وقتوں میں ایصالِ ثواب احترام کے ساتھ ہوتا تھا، اب گیارہوں، بارہویں، پچیسویں، چھبیسویں، ستائیسویں اور سب کچھ فیس بک پر ہی ہو رہا ہے۔ اخلاص جاتا رہا، ریا قابض ہو گئی۔ ہر پیر کی برتھ ڈے فیس بک پر منائی جا رہی ہے، للٰہیت ختم ہو گئی اور صرف شور باقی رہ گیا۔ اللہ ہمارے احوال پر رحم فرمائے۔

اپنی رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *