کسی بھی قسم کی مشکل و پریشانی مثلاً کاروبار، روزگار، قرض، بیماری، رشتے میں رکاوٹ، قانونی مسائل، حاسدین و دشمنان کی طرف سے خطرات، کوئی مہم و چیلنج درپیش ہو تو یہ وظیفہ جمعہ کے دن کریں۔ اس وظیفہ کی جتنی بھی برکات بیان کی جائیں کم ہے۔ اللہ تعالٰی کے مبارک ناموں کے ساتھ ہے، اور اللہ کے اسمائے حسنٰی میں سے بھی یہ وہ اسماء ہیں جو اسمائے اعظم سمجھے گئے ہیں۔ طریقہ عمل حسبِ ذیل ہے۔
بعد نماز عصر، ایک سو بار درود ِ پاک پڑھ لیں، اس کے بعد بغیر شمار کیے مسلسل “یا اللہ یا رحمٰن یا رحیم” پڑھیں۔ کوشش کریں قبلہ رخ ہو کر جائے نماز پر بیٹھ کر پڑھیں، تھک جائیں تو اٹھ کر چل پھر سکتے ہیں، جب مغرب کی اذان میں پانچ منٹ باقی رہ جائیں تو فاتحہ پڑھیں، اس پورے عمل کا ثواب نبی کریم ﷺ، اہل بیت و اصحاب اور خصوصاً شہدائے بدر کو پیش کریں اور اپنے مقصد کے لیے دعا کریں۔ ان شاء اللہ کامیابی یقینی ہو گی۔
یہ عمل صرف جمعہ کے دن ہی کرنا ہے۔
اگر ایمرجنسی حالات ہوں یا کوئی مشکل ترین مسئلہ درپیش ہو تو اجازت حاصل کر لیں اور روزانہ کی بنیاد پر اپنے نام کے اعداد کے مطابق اس کاورد کریں۔
(یہ وظیفہ علامہ افتخار الحسن رضوی صاحب کی اجازت سے تمام مسلمانوں کے مفاد عامہ کے لیے جاری کیا گیا ہے)
اپنی رائے دیں