بال لمبے کرنے کے نسخہ

بال لمبے کرنے کے نسخہ

گرام آملہ، 125گرام سکاکائی اور 125 گرام میتھی دانہ پیس کر محفوظ کر لیجئے۔ دو چمچ حسبِ ضرورت پانی میں رات کو بھگو دیجئے، صبح چھان کر سر دھولیجئے، ہفتہ میں ایک بار یہ عمل کیجئے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ بال گرنا بند ہو ں گے اور بال لمبے ہونے بھی شروع ہوجائیں گے ۔ ... مزید پڑھیں
بندش (سحر کی ایک قسم) سے متعلق کچھ حقائق

بندش (سحر کی ایک قسم) سے متعلق کچھ حقائق

اولاً یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ بندش سے کیا مراد ہے؟ اصلاً بندش جادو یا سحر ہی کا دوسرا نام ہے یا پھر یہ سحر کی ایک ذیلی قسم ہے۔ سحر کی درجنوں اقسام ہیں اور پھر ہر سحر کا الگ الگ علاج ہے۔ بندش میں عمومی طور جو کیسز رپورٹ ہوتے ہیں ان میں کاروبار میں رکاوٹ، میڈیکل علاج میں کامیابی نہ ہونا، رشتوں میں تاخیر، ازدواجی تعلقات میں الجھنیں، اولاد کا والدین سے دور ہو جانا، طلباء و طالبات کا تعلیم میں رک جانا یا ذہن کا مفلوج ہو جانا، عبادات میں دل نہ لگنا وغیرہ دیگر درجنوں قسم کے معاملات میں ایسے علامات پیدا ہو سکتی ہیں ۔ یہ تمام علامات جادو یا سحر میں بھی پائی جاتی ہیں۔ کیا واقعی بندش ہو سکتی ہے؟ جی بالکل ہو سکتی ہے اور اس پر درجنوں احادیث بطور دلیل موجود ہیں۔ ہم اپنی اس بحث میں بندش کو اس کے اصل نام یعنی "سحر" سے ہی ذکر کریں گے۔ جادو کے حقائق پر میرے متعدد مضامین و بیانات پہلے سے موجود ہیں ( آپ ان سے استفادہ کر سکتے ہیں)۔ بندش کرنا حرام عمل ہے اور رسول اللہ ﷺ نے اسے ہلاک کرنے والا گناہ قرار دیا ہے (صحیح البخاری،کتاب الوصایا) ۔ یہ کبیرہ گناہ ہے۔ (صحیح ابن حبان) جادو کرنے والا جنت میں داخل نہیں ہو گا ( المسند للامام احمد بن حنبل،حدیث ابی موسیٰ اشعری،الحدیث: ۱۹۵۸۶) ... مزید پڑھیں
زکوٰۃ فرض ہونے کی شرائط

زکوٰۃ فرض ہونے کی شرائط

جواب:   زکوٰۃ فرض ہونے کی شرائط درج ذیل ہیں : 1۔ مسلمان ہونا : زکوٰۃ مسلمان پر فرض ہے، کافر اور مرتد پر نہیں۔ 2۔ بالغ ہونا : زکوٰۃ بالغ مسلمان پر فرض ہے، نابالغ زکوٰۃ کی فرضیت کے حکم سے مستثنیٰ ہے۔ 3۔ عاقل ہونا : زکوٰۃ عاقل مسلمان پر فرض ہے، دیوانے پر زکوٰۃ فرض نہیں ہے۔ ... مزید پڑھیں
جُنبی شخص کے پسینے کا حکم

جُنبی شخص کے پسینے کا حکم

حالت جنابت میں آنے والا ظاہری پسینہ ناپاک نہیں ہے کیونکہ یہ نجاستِ حکمی ہے لہٰذا اگر جسم پر کوئی ظاہری نجاست نہ لگی ہوتو جنبی کا پسینہ یا بدن کا کوئی پانی سے تر حصہ کپڑے پر لگنے سے کپڑے ناپاک نہیں ہوں گے۔سیدنا أبو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں؛ عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: لقيني رسول الله صلي الله عليه وسلم و أنا جنب، فأخذ بيدي، فمشيت معه حتي قعد، فانسللت فأتيت الرحل، فاغتسلت، ثم جئت و هو قاعد، فقال: أين كنت يا أيا هريرة؟ فقلت له، فقال: سبحان الله! يا أبا هريرة! إن المؤمن لاينجس'. بخاري، الصحيح، 1: 109، رقم: 279، بيروت، لبنان: دار ابن کثير اليمامة مسلم، الصحيح، 1: 282، رقم: 371، بيروت، لبنان: دار احياء التراث العربي ... مزید پڑھیں