ابو لہب کے عذاب میں تخفیف

ابو لہب کے عذاب میں تخفیف

اس میں رتی برابر بھی شک نہیں کہ رسول کریم ﷺ کی ظاہری حیات مبارکہ اور بعد از وصال شریف بھی امت نے آپ کا وسیلہ طلب کیا اور اس بارگاہ مقدسہ طیبہ سے کسی کو خالی دامن نہ لوٹایا گیا۔ وسیلہ و شفاعت اور بارگاہ عالیہ کی سفارش گناہگاروں کی بخشش و مغفرت اور نجات کا ذریعہ ہے۔ صحابہ کرام علیہم الرضوان اور ائمہ و اولیائے عظام رحمہم اللہ علیہم اجمعین کے اعمال و افعال اور تعلیمات سے ثابت ہے کہ سید المرسلین خاتم النبین ﷺ کی ولادت شریف کی خوشی منائی گئی اور اس پر مبارکبادیاں بھی پیش کی گئیں۔ بعد ازاں امت کے جلیل القدر مشائخ نے تسلسل کے ساتھ دنیا کے ہر کونے بشمول حرمین طیبین مولود النبی ﷺ کی محافل و احتفالات کا انعقاد کیا ، آج تک کیا جا رہا ہے اور ہمیشہ کیا جاتا رہے گا۔ ان شاء اللہ ۔ اور کیوں نہ کرتے کہ نعمت عظمی (ﷺ) کی خوشی اگر منہا کر دی جائے تو دنیا خشک و بے رونق بلکہ دنیا کا وجود ہی نہیں ہے۔ ... مزید پڑھیں
برطانیہ میں اسلام و اہل اسلام کی مختصر تاریخ و احوال

برطانیہ میں اسلام و اہل اسلام کی مختصر تاریخ و احوال

مملکت متحدہ (برطانیہ) مغرب کے ان خطوں میں سے ایک ہے جہاں مسلمانوں کی حکومت کبھی قائم نہیں ہوئی۔ اس کے باوجود آج عیسائیت کے بعد اسلام اس علاقے کا دوسرا بڑا مذہب ہے۔ اگر ہم پورے یورپ کا جائزہ لینا شروع کریں تو یہ ایک مشکل، طویل اور تھکا دینے والا عنوان ہو گا، لہٰذا اس مضمون میں ہم فقط برطانیہ (United Kingdom) میں اسلام کی موجودگی و آمد سے متعلق کچھ معلومات جمع کرنے کی کوشش کریں گے۔ ... مزید پڑھیں
رزق میں تنگی کے اسباب

رزق میں تنگی کے اسباب

الحمد للہ رب العٰلمین۔ والصلاۃ والسلام علٰی سید المرسلین وعلٰی اٰلہ واصحابہ اجمعین ۔ رزق ایک ایسی نعمت ہے جس کی تقسیم کا اختیار و ذمہ مالکِ کائنات نے اپنے پاس رکھا ہے۔ کوئی شک نہیں کہ وہ ہر انسان کو طیؔب و طاہر اور پاک رزق عطا فرماتا ہے اور اس رزق میں اضافہ و فراخی کے مواقع بھی بخشتا ہے۔ مگر اکثر انسانوں کی فطرت ہے کہ وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ رزق کا وعدہ رب تعالٰی کی ذات نے کر رکھا ہے، لہٰذا وہ ہماری قسمت میں لکھا گیا دانہ پانی تقدیر کے مطابق ضرور عطا فرماتا ہے۔ تاہم کچھ لوگ توکؔل اور یقین کی کمی کا شکار ہو کر قبل از وقت، ضرورت سے زیادہ طلب کرتے یا لالچ کا شکار ہو کر بعض اوقات ناجائز و حرام ذرائع کے استعمال سے اپنا حلال کا رزق بھی کھو دیتے ہیں۔ ... مزید پڑھیں