بواسیر کا روحانی و طبی علاج

بواسیر کا روحانی و طبی علاج

زیتون کا عمدہ تیل، انجیر اور کلونجی حسبِ ضرورت لیں، ان تینوں اشیاء پر اول آخر درود شریف کے ساتھ 11 بار تعوذ، 19 بار بسم اللہ شریف مکمل ، سورہ فاتحہ 11 بار پڑھ کر دم کر لیں۔ ایک چٹکی کلونجی نہار مونہہ تازہ پانی کے ساتھ کھائیں۔ زیتون کا تیل ناشتہ میں 10 ملی لیٹر پی لیں، رات سونے سے قبل 5 عدد انجیر گرم دودھ کے ساتھ نگل لیں۔ ... مزید پڑھیں
رسول اللہ ﷺ کے پہلے خلیفہ سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ

رسول اللہ ﷺ کے پہلے خلیفہ سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ

مصطفٰی جانِ رحمت ﷺ سفر ِ معراج سے واپس تشریف لائے تو اگلی صبح مکہ کے لوگوں کے سامنے لیلۃ المعراج کے واقعات سنائے، اس پر مشرکین مکہ نے سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے جا کر سوال کیا؛ هَلْ لَکَ اِلٰی صَاحِبِکَ يَزْعُمُ اَسْرٰی بِهِ اللَّيْلَةَ اِلَی بَيْتِ الْمَقْدَس؟ ’’کیا آپ اس بات کی تصدیق کرسکتے ہیں جو آپ کے دوست نے کہی ہے کہ انہوں نے راتوں رات مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ کی سیر کی؟ ‘‘ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا آپ ﷺ نے واقعی یہ بیان فرمایا ہے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: لَئِنْ کَانَ قَالَ ذٰلِکَ لَقَدْ صَدَق۔ ... مزید پڑھیں
مسجد نبوی میں چالیس نمازوں کا حکم

مسجد نبوی میں چالیس نمازوں کا حکم

حج ہو یا عمرہ، کسی بھی صورت میں مسجد نبوی شریف میں چالیس نمازیں ادا کرنا واجب نہیں ہے۔ کم علمی کی بنیاد پر لوگوں نے یہ بات مشہور کر رکھی ہے۔ لیکن اگر رب تعالٰی توفیق دے تو یہ عمل ضرور کریں کیونکہ سیدناانس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول پاک ﷺ نے فرمایا" جو شخص میری مسجد (مسجد نبوی) میں چالیس نمازیں اس طرح پڑھے کہ اس کی کوئی نماز نہ چھوٹے تو اس کے لیے دوزخ سے براء ت و حفاظت اورعذابِ الٰہی سے نجات لکھ دی جاتی ہے اور وہ نفاق سے بری (پاک و صاف) ہوتا ہے۔ (رواہ أحمد في مسندہ : 3/155) ... مزید پڑھیں
قبر پر اگر بتی یا شمع جلانا کیسا عمل ہے؟

قبر پر اگر بتی یا شمع جلانا کیسا عمل ہے؟

شب براءت کے موقع پر لوگ قبرستان میں حاضری دیتے ہیں۔ اگرچہ یہ ایک جائز عمل ہے لیکن اس موقع پر کئی خرافات دیکھنے میں آتی ہیں، جیسے قبور پر پانی بہانا، دانہ ڈالنا اور موم بتی، اگر بتی یا شمعیں جلانا۔ یاد رہے ، قبر پر کسی قسم کی شمع جلانا جائز نہیں۔ یہ نصرانیوں کا طریقہ ہے کہ مرنے والے کی یاد میں شمعیں جلاتے ہیں۔ اہل سنت کے مخالفین اس کا غلط استعمال کرتے اور منفی پیغام پھیلاتے ہیں کہ سنی عوام قبور پر شمعیں جلاتے ہیں۔ جب کہ حقیقت یہ ہے کہ سنی علما اس کی اجازت نہیں دیتے، عوام اپنے جہل کی وجہ سے ایسا کریں تو اس سے علم کا کیا تعلق؟ ... مزید پڑھیں