فقہی مسائل اور سائنسی تحقیقات کی اہمیت و ضرورت

فقہی مسائل اور سائنسی تحقیقات کی اہمیت و ضرورت

اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جس نے علم کی اشاعت اور تبلیغ پر سب سے زیادہ زور دیا ہے۔ اسلام اپنے دامن میں اس قدر وسعت رکھتا ہے کہ ہر وہ علم و فن جو انسانی ضرورت کے مطابق ہو اس کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ فقہِ اسلامی بنیادی طور پر ٌاسلامی قوانینٌ کا مجموعہ ہے۔ قرآن و سنت میں موجود ایسے احکام جو صراحت کے ساتھ وارد ہوں ان پر کوئی دو رائے نہیں لیکن لا تعداد ایسے مسائل ہیں جن پر بعد کی تحقیقات کی روشنی میں انہیں قبول یا رد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذیل میں چند ایسی مثالیں پیش خدمت ہیں؛ ... مزید پڑھیں
اصل تصوف اتباعِ شریعت محمدی ہی ہے

اصل تصوف اتباعِ شریعت محمدی ہی ہے

۔ صوفی وہی ہے جو شریعت اسلامیہ کی اتباع کرے، محمد الرسول اللہ ﷺ کی سنت پر عمل کرے اور قرآن اس کا منشور و قانون ہو۔ رنگ برنگے صوفیانہ فلسفے، تصوف کی علاقائی و شخصی تشریحات و توجیحات اور پھر رسول اللہ ﷺ، اصحاب رسول اور ائمہ مجتہدین رضوان اللہ علیہم اجمعین کے فرامین و ارشادات کی بجائے درگاہی و خانقاہی شخصیات کے اقوال سے تصوف و طریقت کی راہیں متعین کرنا کیونکر قبول کیا جائے؟ اگر تصوف شریعت ہی کے تابع ہے اور ضرور ہے تو پھر صوفی صاحبان و درویش و پیران عظام اپنے مریدین کو شریعت اسلامیہ ہی کیوں نہیں پڑھاتے؟ کیونکہ ہمارے ائمہ کے فرامین یہ ہیں کہ شریعت پر استقامت ہی اصل کرامت اور تصوف ہے۔ درج ذیل حدیث بغور پڑھیے اور پھر سوچیے کہ جس مومن کا اس حدیث پر عمل ہو جائے، کیا وہ کامل صوفی نہیں بن جائے گا؟ اس کو مزید چلہ کشی اور رقص و مراقبے کی حاجت رہے گی؟ یہی اصل تصوف ہے۔ ... مزید پڑھیں
مجموعہ وظائف برائے سحر و آسیب

مجموعہ وظائف برائے سحر و آسیب

جادو، نظر بد، سحر اور آسیب میں مبتلا مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے لیے یہ علاج پیش خدمت ہے۔ اس طریقہ علاج کے فوائد و برکات کی بحث میں اس لیے نہیں جاؤں گا کہ یہ کتاب اللہ ہے، کلام اللہ اور رسول اللہ ﷺ کے زبان مبارک سے جاری ہوا ہے۔ ... مزید پڑھیں