Wedding-In-Moharam-Ul-Haram

محرم الحرام میں شادی کا معاملہ

علامہ افتخار الحسن رضوی برصغیر پاک و ہند کی مسلمان سوسائٹی کا معاملہ ہمیشہ پیچیدگیوں کا شکار رہا ہے۔ مسلمان ہو جانے کے باوجود ذہنوں سے ہندو کلچر ابھی تک نہیں نکلا۔ اس پر مزید دبائو انگریزی کلچر کا شامل ہو چکا ہے اور اب اسلام خال خال ہی نظر آتا ہے۔ دوسری جانب دین پسندوں میں علاقائی اعتبار سے اختیار کیے گئے مذہبی تہوار اصل دین سے کہیں دور ہیں۔ اس کی چند مثالیں حالیہ برسوں میں مزید کھل کر سامنے آئی ہیں، مثلا حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کا عرس منانا اور اب محرم میں کھلے عام شادیاں منانا۔ ... مزید پڑھیں
Kafir-Ko-Musalman-Karny-Ka-Tareeqa

کافر کو مسلمان کرنے کا طریقہ و آداب

سوشل میڈیا پر آئے روز کئی مبلغین اور واعظین نو مسلم خواتین و حضرات کی ویڈیوز پوسٹ کرتے رہتے ہیں، اگر تو یہ ترغیب کی نیت سے ہے تو اچھی بات ہے اور اگر یہ ثابت کرنا ہے کہ ہماری کرامات سے متاثر ہو کر لوگ دائرہ اسلام میں داخل ہو رہے ہیں تو یہ ایک مذموم اور برا فعل ہے۔ لوگوں کو دائرہ اسلام میں داخل کرتے وقت بعض اہم نکات پیش نظر رہیں؛ • نو مسلم کو یقین دہانی کروائیں کہ اللہ کی رحمت سے اس کے ماضی کے گناہ معاف ہو چکے ہیں، اور آئندہ وہ گناہوں سے بچنے کی کوشش کرتا رہے، شرک وبدعت والے امور کی طرف نہ جائے۔ ... مزید پڑھیں
اسرائیل کی حالیہ کامیابی کا مختصر پس منطر

اسرائیل کی حالیہ کامیابی کا مختصر  پس منطر

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین تعلقات کو "معمول" پر لانے کے لیے کیا گیا حالیہ معاہدہ ہرگز غیر متوقع نہیں تھا۔ دراصل یہ سب کچھ 1970 سے کیا جا رہا ہے۔ شمالی افریقہ میں واقع عرب ممالک کی اکثریت پہلے سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کر چکی ہے مثلاً مصر، مراکش، لبنان اور موریطانیہ میں نہ صرف اسرائیلی یہودی خاندان آباد ہیں بلکہ وہاں ان کی عبادت گاہیں بھی موجود ہیں۔ خلیجی عربی ممالک میں قطر کے ساتھ درپردہ 1979 سے گفت و شنید جاری رہی ہے ۔ جون 2017 سے "مجلس التعاون لدول الخلیج العربیہ" کے پانچ میں سے 3 ارکان (بحرین، امارات، سعودی عرب) نے قطر کے ساتھ ہر طرح کا بائیکاٹ کر رکھا ہے تو اس دوران بھی قطر نے اسرائیل کے خلاف ایک روایتی مخالفت والا بیان نہیں دیا۔ جبکہ قطر اخوان المسلمین اور مرحوم مصری صدر محمد المرسی کا کھلا حمایتی ہے۔ لہٰذا کسی نہ کسی طور تمام خلیجی ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات "بحالی" کر ہی رہے ہیں۔ ... مزید پڑھیں
تکبر و غرور سے بچو

تکبر و غرور سے بچو

انسان کی فطرت ہے کہ جب خوشی ملے تو رب کو بھول جاتا ہے اور جب غم پہنچے تو تقدیر و قادر عزوجل سے شکوے کرتا ہے۔ ایک اطاعت گزار اور مطیع و تابع فرمان بندے کو چاہیے کہ وہ اپنے معبود و مالک کریم کی بارگاہ میں ہر حال میں جھکا رہے، اس کی بارگاہ میں توبہ و استغفار کا سلسلہ رکھے، تکبر، غرور اور نفس کی سرکشی کو خود پر حاوی نہ ہونے دے۔ بڑے سے بڑے رتبہ، مقام اور عہدہ مل جائے پھر بھی اپنی حقیقت کو نہ بھولے۔ ملائکہ کے سردار حضرت جبریل امین علیہ السلام کو ایک بار نبی اکرم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلَّم نے اِبلیسِ خَسِیس کے اَنجامِ بد سے عِبرت گِیر ہو کر کعبہ مُشَرَّفہ کے پردے سے لپٹ کر نہایت گِریہ وزاری کے ساتھ اللہ تعالٰی کی بارگاہ میں یہ دُعا کر رہے ہیں : ''اِلٰھِی وَسَیِّدِیْ لَا تُغَیِّرْ اِسْمِیْ وَلَا تُبَدِّلْ جِسْمِیْ ... مزید پڑھیں