مقدس أوراق کو کیسے ٹھکانے لگایا جائے؟

مقدس أوراق کو کیسے ٹھکانے لگایا جائے؟

: السلام علیکم، مقدس أوراق جیسے قرآنِ پاک، حدیث شریف یا دیگر اسلامی کتابیں جو پرانی ہو جائیں اور ان کے أوراق پھٹنا شروع جائیں، ان کا شرعی حکم کیا ہے؟ دفن کریں گے یا جلا سکتے ہیں؟ جواب: یہ اللہ تعالٰی کا خاص احسان اور عطا ہے کہ مسلمانوں کے دلوں میں اس نے احترام کا جذبہ پیدا کیا ہے۔ ہم اللہ کے نبیوں، رسولوں علیہم السلام ، أصحاب، اہل بیت اولیاء، اکابرین رضی اللہ عنہم اجمعین اور دینی کتابوں کا احترام کرتے ہیں۔ ہمارے دل میں یہ جذبہ اور فکر موجود ہے کہ بے حرمتی نہ ہو، اسی دنیا میں ہزاروں لوگ ایسے بھی ہیں جو کتاب اللہ کا "سرہانہ" بنا لیتے ہیں، اچھال کر پھینک دیتے ہیں اور بعض بد بخت تو اس کتاب کو ننگی ٹانگوں پر بھی رکھ لیتے ہیں۔ تاہم اگر غلطی سے یا انجانے میں کسی سے بے ادبی ہو جائے تو اس پر کچھ سزا نہیں ہے ۔ ’ جیسا کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا؛ ... مزید پڑھیں
قبلہ کی طرف پاؤں کرنا

قبلہ کی طرف پاؤں کرنا

اس پر فقیر نے ایک مثال اسی وقت پیش کر دی تھی کہ اگر آپ کے والد گرامی آپ کے سامنے موجود ہوں تو سر مجلس کیا یہ ممکن ہے کہ آپ اپنے والد صاحب کے چہرہ کی جانب ٹانگیں پھیلا کر بیٹھ جائیں، اور دیکھنے والے آپ کو روکیں، اس پر آپ دلائل طلب کریں کہ قرآن و حدیث کی روشنی میں ثابت کریں کہ باپ کے طرف پاؤں یا ٹانگیں پھیلا کر بیٹھنا جائز نہیں؟ ... مزید پڑھیں
قبر پر اگر بتی یا شمع جلانا کیسا عمل ہے؟

قبر پر اگر بتی یا شمع جلانا کیسا عمل ہے؟

شب براءت کے موقع پر لوگ قبرستان میں حاضری دیتے ہیں۔ اگرچہ یہ ایک جائز عمل ہے لیکن اس موقع پر کئی خرافات دیکھنے میں آتی ہیں، جیسے قبور پر پانی بہانا، دانہ ڈالنا اور موم بتی، اگر بتی یا شمعیں جلانا۔ یاد رہے ، قبر پر کسی قسم کی شمع جلانا جائز نہیں۔ یہ نصرانیوں کا طریقہ ہے کہ مرنے والے کی یاد میں شمعیں جلاتے ہیں۔ اہل سنت کے مخالفین اس کا غلط استعمال کرتے اور منفی پیغام پھیلاتے ہیں کہ سنی عوام قبور پر شمعیں جلاتے ہیں۔ جب کہ حقیقت یہ ہے کہ سنی علما اس کی اجازت نہیں دیتے، عوام اپنے جہل کی وجہ سے ایسا کریں تو اس سے علم کا کیا تعلق؟ ... مزید پڑھیں
عورت کا بیعت ہونا کیسا؟

عورت کا بیعت ہونا کیسا؟

سوال: السلام علیکم حضرت، آپ کے تصوف والے لیکچر کے بعد ایک سوال مجھے پریشان کر رہا ہے، میں نے اپنے مسائل سے نجات پانے لیے ایک شیخ کی بیعت کر لی تھی، اس میں میرے والدین اور بعد میں شوہر کی اجازت شامل نہیں۔ کیا یہ بیعت جائز ہے یا ناجائز؟ ... مزید پڑھیں