اسرائیل کی حالیہ کامیابی کا مختصر پس منطر

اسرائیل کی حالیہ کامیابی کا مختصر  پس منطر

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین تعلقات کو "معمول" پر لانے کے لیے کیا گیا حالیہ معاہدہ ہرگز غیر متوقع نہیں تھا۔ دراصل یہ سب کچھ 1970 سے کیا جا رہا ہے۔ شمالی افریقہ میں واقع عرب ممالک کی اکثریت پہلے سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کر چکی ہے مثلاً مصر، مراکش، لبنان اور موریطانیہ میں نہ صرف اسرائیلی یہودی خاندان آباد ہیں بلکہ وہاں ان کی عبادت گاہیں بھی موجود ہیں۔ خلیجی عربی ممالک میں قطر کے ساتھ درپردہ 1979 سے گفت و شنید جاری رہی ہے ۔ جون 2017 سے "مجلس التعاون لدول الخلیج العربیہ" کے پانچ میں سے 3 ارکان (بحرین، امارات، سعودی عرب) نے قطر کے ساتھ ہر طرح کا بائیکاٹ کر رکھا ہے تو اس دوران بھی قطر نے اسرائیل کے خلاف ایک روایتی مخالفت والا بیان نہیں دیا۔ جبکہ قطر اخوان المسلمین اور مرحوم مصری صدر محمد المرسی کا کھلا حمایتی ہے۔ لہٰذا کسی نہ کسی طور تمام خلیجی ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات "بحالی" کر ہی رہے ہیں۔ ... مزید پڑھیں
تکبر و غرور سے بچو

تکبر و غرور سے بچو

انسان کی فطرت ہے کہ جب خوشی ملے تو رب کو بھول جاتا ہے اور جب غم پہنچے تو تقدیر و قادر عزوجل سے شکوے کرتا ہے۔ ایک اطاعت گزار اور مطیع و تابع فرمان بندے کو چاہیے کہ وہ اپنے معبود و مالک کریم کی بارگاہ میں ہر حال میں جھکا رہے، اس کی بارگاہ میں توبہ و استغفار کا سلسلہ رکھے، تکبر، غرور اور نفس کی سرکشی کو خود پر حاوی نہ ہونے دے۔ بڑے سے بڑے رتبہ، مقام اور عہدہ مل جائے پھر بھی اپنی حقیقت کو نہ بھولے۔ ملائکہ کے سردار حضرت جبریل امین علیہ السلام کو ایک بار نبی اکرم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلَّم نے اِبلیسِ خَسِیس کے اَنجامِ بد سے عِبرت گِیر ہو کر کعبہ مُشَرَّفہ کے پردے سے لپٹ کر نہایت گِریہ وزاری کے ساتھ اللہ تعالٰی کی بارگاہ میں یہ دُعا کر رہے ہیں : ''اِلٰھِی وَسَیِّدِیْ لَا تُغَیِّرْ اِسْمِیْ وَلَا تُبَدِّلْ جِسْمِیْ ... مزید پڑھیں
چاند گرہن سے متعلق ہماری غلط فہمیاں

چاند گرہن سے متعلق ہماری غلط فہمیاں

چاند گرہن کو شریعتِ اسلامیہ میں "خسوف" کہا گیا ہے اور اس دوران پڑھی جانے والی نماز کو "نمازِ خسوف" کہا جاتا ہے۔ سورج اور چاند کے یہ انداز و حالات در حقیقت خالقِ ارض و سماء کی قدرت اور اس کے حسن و مقام کے اظہار کا ایک انداز ہے۔ قرآنِ مقدس میں خالقِ حقیقی ارشاد فرماتا ہے؛ اَلشَّمْسُ وَ الْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ "(سورج اور چاند ایک حساب سے چلتے ہیں )یعنی کہ تقدیرِ معیّن کے ساتھ اپنے بروج و منازل میں سیر کرتے ہیں اور اس میں خَلق کے لئے منافع ہیں ، اوقات کے حساب ، سالوں اور مہینوں کی شمار انہیں پر ہے" ۔ ... مزید پڑھیں
سیدنا امیرِ حمزہ (فضائل و مناقب)

سید الشہداء حضرت سیدنا امیر حمزہ رضی اللہ تعالی عنہ

شوال المکرم کی 11 تاریخ کو اور ایک روایت کے مطابق 7یا15شوال المکرم کو اسلام کا ایک عظیم معرکہ "غزوۂ احد"رونما ہوا اور اس معرکہ میں ستر(70)صحابۂ کرام جام شہادت نوش کئے‘ جن میں سرفہرست سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے چچا جان سیدنا امیر حمزہ رضی اللہ تعالی عنہ ہیں،اسی مناسبت سے آپ کے فضائل ومناقب پیشِ خدمت ہیں۔ ... مزید پڑھیں