امریکی پروڈکٹس نمائش میں کیوں نہیں ہوتیں؟

امریکی پروڈکٹس نمائش میں کیوں نہیں ہوتیں؟

گزشتہ دس برسوں کے دوران میں نے دنیا کے شرق و غرب میں کثرت سے سفر کیے ہیں۔ مشرقِ بعید سے لے کر مغربی یورپ تک اور جنوبی افریقہ سے مشرقی افریقہ تک دنیا کی تقریباً تمام بڑی کاروباری نمائشوں (بنیادی انسانی ضروریات سے لے کر دفاعی مصنوعات تک) میں شرکت کی ہے۔ مشرقِ وسطٰی خصوصا خلیجِ عرب تو ہماری ہوم گراؤنڈ ہے۔ ان تمام ممالک میں ہونے والی نمائشوں میں دنیا کے تمام ممالک کی مصنوعات موجود ہوتی ہیں عموماً جو کاروبار ان نمائشوں میں پیش ہوتے ہیں ان میں FMCG, construction, HVAC, Banking, Agriculture, Culture & Arts, Communication, Autos, Aviation, Sports, Fruits & Veggies, وغیرہ شامل ہیں۔ لیکن امریکہ بہادر مشرقِ وسطٰی، افریقہ یا مرکزی یورپی منڈیوں میں کبھی بھی نمائش یا exhibitions کے ذریعے شریک نہیں ہوتا۔ لیکن اس کے باوجود آپ کو امریکی تعمیراتی مشینری، سیب، بادام، مشروبات، کچھ دیگر خوراکیں امریکی سؤر کا گوشت بلادِ عرب کے گروسری سٹورز پر باآسانی مل جائے گا۔ سب سے اہم ترین بات یہ ہے کہ تمام بلادِ عرب کے دفاعی سیکٹر میں موجود آلات کی نئی خرید، مرمت اور resell کا مکمل کنٹرول امریکہ کے پاس ہے۔ اس کی وجوہات کیا ہیں؟ ... مزید پڑھیں
برطانیہ میں اسلام و اہل اسلام کی مختصر تاریخ و احوال

برطانیہ میں اسلام و اہل اسلام کی مختصر تاریخ و احوال

مملکت متحدہ (برطانیہ) مغرب کے ان خطوں میں سے ایک ہے جہاں مسلمانوں کی حکومت کبھی قائم نہیں ہوئی۔ اس کے باوجود آج عیسائیت کے بعد اسلام اس علاقے کا دوسرا بڑا مذہب ہے۔ اگر ہم پورے یورپ کا جائزہ لینا شروع کریں تو یہ ایک مشکل، طویل اور تھکا دینے والا عنوان ہو گا، لہٰذا اس مضمون میں ہم فقط برطانیہ (United Kingdom) میں اسلام کی موجودگی و آمد سے متعلق کچھ معلومات جمع کرنے کی کوشش کریں گے۔ ... مزید پڑھیں
فضائل حسنین بزبان شاہ کونین ﷺ

فضائل حسنین بزبان شاہ کونین ﷺ

اہل بیت اطہار کے فضائل و مناقب پر کثیر احادیث موجود ہیں۔ آج جب یزیدی فکر و سوچ اہل بیت اطہار کی عظمت کے انکار کے ساتھ ساتھ یزید کو سچا ثابت کرنے اور اسے صحابی رسول کے منصب پر بٹھانے کے لیے مصروف عمل ہے تو ایسے میں ضروری ہے کہ ہم آل رسول کی عظمت کو مزید کھل کر بیان کریں۔ زیر نظر مضمون میں آپ اہل بیت اطہار رضوان اللہ علیہم اجمعین کی عظمت و فضیلت، نبی کریم ﷺ کی ان سے محبت بارے احادیث کی روشنی میں کچھ جان سکیں گے۔ ... مزید پڑھیں
معروف شاعر "المتنبی" کا تعارف

معروف شاعر “المتنبی” کا تعارف

(علامہ افتخار الحسن رضوی) مدارسِ دینیہ میں پڑھائے جانے والی معروف کتاب "المتنبی" کے مصنف کا درست نام "ابوطیب احمد بن حسین بن حسن بن عبدالصمد الجُعفی الکندی الکوفی" ہے۔ اس کی پیدائش 303 ہجری بمطابق 915 عیسوی میں ہوئی۔ شہر کوفہ کے محلہ "کندہ" میں پیدا ہونے کی وجہ سے "الکندی" کہلایا اور قبیلے کے اعتبار سے "جعفی" تھا ۔ متنبی کہلانے کی وجہ بیان کرتے ہوئے ابوعباس احمد بن محمد خلکان نے تاریخ خلکان میں لکھا ہے؛ ... مزید پڑھیں