محبت بھری شادی ہو بھی سکتی ہے

محبت بھری شادی ہو بھی سکتی ہے

علامہ افتخار الحسن رضوی اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جس نے انسانی زندگی سے متعلق ہر ہر پہلو پر رہنمائی کی ہے۔ ہر معاملہ پر قانون موجود ہے اور شریعت کے ماہر علماء نے اس پر مفصل شروحات و توضیحات لکھی ہیں۔ محبت کی شادی ہند و پاک کے معاشرے میں ایک طعنہ، عیب یا کم از کم نا پسندیدہ عمل ضرور رہا ہے۔ اس کی متعدد وجوہات ہیں۔ لیکن دیکھیے کہ مصطفٰی جانِ رحمت ﷺ اور آپ کے اصحاب اس متعلق کیا رہنمائی فرماتے ہیں۔ پیغمبرِ اسلام ﷺ کی تعلیمات یہ ہیں کہ اگر دو مرد و عورت ایک دوسرے کو پسند کرنے لگیں تو اسلامی، معاشرتی حدود و آداب کا خیال رکھتے ہوئے ان کا نکاح کر دیا جانا چاہیے کیونکہ ان کی مرضی کی مخالفت کرنے سے کبھی بھی سکون قائم نہیں ہو گا اور عین ممکن ہے اسی رویے و سلوک کی وجہ سے زنا عام ہونا شروع ہو جائے۔ امام ابنِ ماجہ علیہ الرحمہ روایت لائے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا؛ "دو محبت کرنے والوں کے لیے ہم نکاح کی مثل کچھ نہیں دیکھتے "۔ (سنن ابن ماجہ حدیث نمبر 1847) ... مزید پڑھیں
بال لمبے کرنے کے نسخہ

بال لمبے کرنے کے نسخہ

گرام آملہ، 125گرام سکاکائی اور 125 گرام میتھی دانہ پیس کر محفوظ کر لیجئے۔ دو چمچ حسبِ ضرورت پانی میں رات کو بھگو دیجئے، صبح چھان کر سر دھولیجئے، ہفتہ میں ایک بار یہ عمل کیجئے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ بال گرنا بند ہو ں گے اور بال لمبے ہونے بھی شروع ہوجائیں گے ۔ ... مزید پڑھیں
بواسیر کا روحانی و طبی علاج

بواسیر کا روحانی و طبی علاج

زیتون کا عمدہ تیل، انجیر اور کلونجی حسبِ ضرورت لیں، ان تینوں اشیاء پر اول آخر درود شریف کے ساتھ 11 بار تعوذ، 19 بار بسم اللہ شریف مکمل ، سورہ فاتحہ 11 بار پڑھ کر دم کر لیں۔ ایک چٹکی کلونجی نہار مونہہ تازہ پانی کے ساتھ کھائیں۔ زیتون کا تیل ناشتہ میں 10 ملی لیٹر پی لیں، رات سونے سے قبل 5 عدد انجیر گرم دودھ کے ساتھ نگل لیں۔ ... مزید پڑھیں
رسول اللہ ﷺ کے پہلے خلیفہ سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ

رسول اللہ ﷺ کے پہلے خلیفہ سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ

مصطفٰی جانِ رحمت ﷺ سفر ِ معراج سے واپس تشریف لائے تو اگلی صبح مکہ کے لوگوں کے سامنے لیلۃ المعراج کے واقعات سنائے، اس پر مشرکین مکہ نے سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے جا کر سوال کیا؛ هَلْ لَکَ اِلٰی صَاحِبِکَ يَزْعُمُ اَسْرٰی بِهِ اللَّيْلَةَ اِلَی بَيْتِ الْمَقْدَس؟ ’’کیا آپ اس بات کی تصدیق کرسکتے ہیں جو آپ کے دوست نے کہی ہے کہ انہوں نے راتوں رات مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ کی سیر کی؟ ‘‘ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا آپ ﷺ نے واقعی یہ بیان فرمایا ہے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: لَئِنْ کَانَ قَالَ ذٰلِکَ لَقَدْ صَدَق۔ ... مزید پڑھیں