جادو گر کی سزا اور کالے جادو کاذکر

جادو گر کی سزا اور کالے جادو کاذکر

حضرت سیدنا جندب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ پیغمبر اسلام ﷺنے فرمایا: حَدُّ السَّاحِرِ ضَرْبَةٌ بِالسَّيْفِ. ”جادوگر کی سزا تلوار سے گردن مارنا ہے“۔ (سنن ترمذی كتاب الحدود عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، باب ما جاء في حد الساحر، رقم حدیث: 1460) اس روایت کے ساتھ دیگر متعدد فرامین رسول ﷺ اور اکابرین اسلام کے جاری کیے گئے احکام کی روشنی میں جادوگر کی سزا موت مقرر کی گئی ہے جیسا کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اپنی شہادت سے ایک سال قبل سرکاری فرمان جاری کیا تھا جس کے الفاظ یہ ہیں؛ ... مزید پڑھیں
جادو سے ہونے والے بعض نقصانات (1)

جادو سے ہونے والے بعض نقصانات (1)

علامہ افتخار الحسن رضوی عرفِ عام میں آپ جسے کالا علم، کالا جادو یا سفلی علم کہتے ہیں درحقیقت وہ سحر یعنی جادو ہی ہوتا ہے۔ سحر و جادو سے متعلق متعدد تحاریر ماضی میں ہمارے پیج اور ویب سائٹ پر شائع ہو چکی ہیں، ان کا مطالعہ کرنے سے آپ کی متعدد غلط فہمیاں دور ہو سکتی ہیں۔ آج کے مضمون میں سحر یا کالے جادو سے ہونے والے نقصانات اور تباہیوں کا مختصر ذکر پیش خدمت ہے۔ جادو کرنے والے ملعون لوگ دنیا کے ہر کونے میں موجود ہیں، ان کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو سکتا ہے تاہم زیادہ تر جادو کرنے والے غیر مسلم ہی ہوتے ہیں بلکہ شریعت اسلامیہ کے مطابق اگر کوئی مسلمان بھی جادو کرے تو وہ کافر ہو جاتا ہے۔ ... مزید پڑھیں
رزق میں تنگی کے اسباب

رزق میں تنگی کے اسباب

الحمد للہ رب العٰلمین۔ والصلاۃ والسلام علٰی سید المرسلین وعلٰی اٰلہ واصحابہ اجمعین ۔ رزق ایک ایسی نعمت ہے جس کی تقسیم کا اختیار و ذمہ مالکِ کائنات نے اپنے پاس رکھا ہے۔ کوئی شک نہیں کہ وہ ہر انسان کو طیؔب و طاہر اور پاک رزق عطا فرماتا ہے اور اس رزق میں اضافہ و فراخی کے مواقع بھی بخشتا ہے۔ مگر اکثر انسانوں کی فطرت ہے کہ وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ رزق کا وعدہ رب تعالٰی کی ذات نے کر رکھا ہے، لہٰذا وہ ہماری قسمت میں لکھا گیا دانہ پانی تقدیر کے مطابق ضرور عطا فرماتا ہے۔ تاہم کچھ لوگ توکؔل اور یقین کی کمی کا شکار ہو کر قبل از وقت، ضرورت سے زیادہ طلب کرتے یا لالچ کا شکار ہو کر بعض اوقات ناجائز و حرام ذرائع کے استعمال سے اپنا حلال کا رزق بھی کھو دیتے ہیں۔ ... مزید پڑھیں
حصول رشتہ کے لیے وظیفہ

حصول رشتہ کے لیے وظیفہ

رمضان شریف کے دوران حصول رشتہ کے لیے عمل کا طریقہ درج ذیل ہے؛ ۱۔ ہر نماز کے بعد اول آخر درود شریف کے ساتھ ۱۰۰ بار ٌیا لطیف یا اللہٌ پڑھ کر اپنے منہ پر دم کریں۔ ۲۔ دن بھر میں ایک وقت مقرر کر کے سورہ رحمٰن روزانہ اسی وقت پڑھیں۔ ... مزید پڑھیں