سیدنا امیرِ حمزہ (فضائل و مناقب)

سید الشہداء حضرت سیدنا امیر حمزہ رضی اللہ تعالی عنہ

شوال المکرم کی 11 تاریخ کو اور ایک روایت کے مطابق 7یا15شوال المکرم کو اسلام کا ایک عظیم معرکہ "غزوۂ احد"رونما ہوا اور اس معرکہ میں ستر(70)صحابۂ کرام جام شہادت نوش کئے‘ جن میں سرفہرست سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے چچا جان سیدنا امیر حمزہ رضی اللہ تعالی عنہ ہیں،اسی مناسبت سے آپ کے فضائل ومناقب پیشِ خدمت ہیں۔ ... مزید پڑھیں
فضائل حسنین بزبان شاہ کونین ﷺ

فضائل حسنین بزبان شاہ کونین ﷺ

اہل بیت اطہار کے فضائل و مناقب پر کثیر احادیث موجود ہیں۔ آج جب یزیدی فکر و سوچ اہل بیت اطہار کی عظمت کے انکار کے ساتھ ساتھ یزید کو سچا ثابت کرنے اور اسے صحابی رسول کے منصب پر بٹھانے کے لیے مصروف عمل ہے تو ایسے میں ضروری ہے کہ ہم آل رسول کی عظمت کو مزید کھل کر بیان کریں۔ زیر نظر مضمون میں آپ اہل بیت اطہار رضوان اللہ علیہم اجمعین کی عظمت و فضیلت، نبی کریم ﷺ کی ان سے محبت بارے احادیث کی روشنی میں کچھ جان سکیں گے۔ ... مزید پڑھیں
اہلِ بیت میں کون کون شامل؟

اہلِ بیت میں کون کون شامل؟

علامہ افتخار الحسن رضوی پیغمبر اسلام، خیر الانام حضرت محمد الرسول اللہ ﷺ کی تعلیمات و شریعت انتہائی واضح اور فطرت انسانی کے قریب تر ہے۔ اس کو سمجھنے کے لئیے اخلاص، قوت فہم اور انسان کے قلب و دماغ کا صاف ہونا ضروری ہے۔ اسلام کو اس انداز میں سمجھا جائے جس کا وہ متقاضی ہے تو اختلافی مسائل حل ہو جائیں۔ تاہم کچھ گروہ یا لوگ اسلام احکام کو خود پر نافذ کرنے کی بجائے اپنی سوچ و فکر کو اسلام اور مسلمانوں پر مسلط کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور یہ اختلاف و انتشار کا سبب عام بنتا ہے۔ کچھ ایسا ہی مسئلہ نبی کریم ﷺ کے "اہل بیت" میں شامل نفوس قدسیہ کا ہے۔ لوگ اپنی مرضی سے اولاد اطہار اور سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہم کو تو اہل بیت میں شامل سمجھتے ہیں تاہم دیگر ازواج مطہرات امہات المؤمنین رضوان اللہ علیہم اجمعین کو اہل بیت سے خارج قرار دیتے ہیں۔ یہ تعصب کی وجہ سے ہے، متعصب ذہن و فکر اور نظر والے کو اپنے سوا سب غلط معلوم و محسوس ہوتا ہے۔ ہم اپنے اکابرین اہل سنت کی تعلیمات کی روشنی میں اس پر عرض کرتے ہیں کیونکہ دیگر مذاہب و مسالک والوں کے اپنے افکار و عقائد ہیں، ان پر ہم مسلط نہیں ہو سکتے۔ ... مزید پڑھیں
رسول اللہ ﷺ کے پہلے خلیفہ سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ

رسول اللہ ﷺ کے پہلے خلیفہ سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ

مصطفٰی جانِ رحمت ﷺ سفر ِ معراج سے واپس تشریف لائے تو اگلی صبح مکہ کے لوگوں کے سامنے لیلۃ المعراج کے واقعات سنائے، اس پر مشرکین مکہ نے سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے جا کر سوال کیا؛ هَلْ لَکَ اِلٰی صَاحِبِکَ يَزْعُمُ اَسْرٰی بِهِ اللَّيْلَةَ اِلَی بَيْتِ الْمَقْدَس؟ ’’کیا آپ اس بات کی تصدیق کرسکتے ہیں جو آپ کے دوست نے کہی ہے کہ انہوں نے راتوں رات مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ کی سیر کی؟ ‘‘ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا آپ ﷺ نے واقعی یہ بیان فرمایا ہے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: لَئِنْ کَانَ قَالَ ذٰلِکَ لَقَدْ صَدَق۔ ... مزید پڑھیں