
ابو لہب کے عذاب میں تخفیف
اس میں رتی برابر بھی شک نہیں کہ رسول کریم ﷺ کی ظاہری حیات مبارکہ اور بعد از وصال شریف بھی امت نے آپ کا وسیلہ طلب کیا اور اس بارگاہ مقدسہ طیبہ سے کسی کو خالی دامن نہ لوٹایا گیا۔ وسیلہ و شفاعت اور بارگاہ عالیہ کی سفارش گناہگاروں کی بخشش و مغفرت اور نجات کا ذریعہ ہے۔ صحابہ کرام علیہم الرضوان اور ائمہ و اولیائے عظام رحمہم اللہ علیہم اجمعین کے اعمال و افعال اور تعلیمات سے ثابت ہے کہ سید المرسلین خاتم النبین ﷺ کی ولادت شریف کی خوشی منائی گئی اور اس پر مبارکبادیاں بھی پیش کی گئیں۔ بعد ازاں امت کے جلیل القدر مشائخ نے تسلسل کے ساتھ دنیا کے ہر کونے بشمول حرمین طیبین مولود النبی ﷺ کی محافل و احتفالات کا انعقاد کیا ، آج تک کیا جا رہا ہے اور ہمیشہ کیا جاتا رہے گا۔ ان شاء اللہ ۔ اور کیوں نہ کرتے کہ نعمت عظمی (ﷺ) کی خوشی اگر منہا کر دی جائے تو دنیا خشک و بے رونق بلکہ دنیا کا وجود ہی نہیں ہے۔ ... مزید پڑھیں