
ایک سال سے کم عمر بکرے کی قربانی
سوال: بعض لوگ کہتے ہیں اگر بکرا صحت مند ہو تو ایک سال سے کم عمر کے باوجود اس کی قربانی ہو سکتی ہے۔ کیا یہ درست ہے؟
جواب: "بعض لوگوں" کی باتوں پر نہ جائیں بلکہ اسلامی شرعی مسائل ہمیشہ مستند علماء سے پوچھا کریں۔ بکرا اسلامی مہینوں کے مطابق پورے ایک سال کا ہونا لازمی ہے۔ سال سے کم ہو تو قربانی کے قابل نہیں ہے۔ دنبہ یا بھیڑ کا بچہ صحت مند، موٹا تازہ ہو تو چھ ماہ میں بھی اس کی قربانی دی جا سکتی ہے۔
... مزید پڑھیں