شوال کے چھ روزوں کا حکم

شوال کے چھ روزوں کا حکم

ماہِ رمضان المبارک اور عید الفطر گزر جانے کے بعد شوال کے مہینے میں رکھے جانے والے چھے روزوں کے فضائل احادیث میں موجود ہیں۔ یہ اللہ تعالٰی کا خاص کرم ہے کہ وہ اپنے حبیب کریم ﷺ کے امتیوں کو بار بار حصول مغفرت و رحمت کے مواقع عطا فرماتا ہے، بظاہر چھوٹے چھوٹے اعمال پر عظیم اجر عطا فرماتا ہے اور ان اعمالِ صالحہ کی برکت سے دنیا میں موجود نحوستوں، بلاؤں ، بیماریوں، مسائل اور مشکلات سے محفوظ رکھتا ہے۔ ... مزید پڑھیں
رزق میں تنگی کے اسباب

رزق میں تنگی کے اسباب

الحمد للہ رب العٰلمین۔ والصلاۃ والسلام علٰی سید المرسلین وعلٰی اٰلہ واصحابہ اجمعین ۔ رزق ایک ایسی نعمت ہے جس کی تقسیم کا اختیار و ذمہ مالکِ کائنات نے اپنے پاس رکھا ہے۔ کوئی شک نہیں کہ وہ ہر انسان کو طیؔب و طاہر اور پاک رزق عطا فرماتا ہے اور اس رزق میں اضافہ و فراخی کے مواقع بھی بخشتا ہے۔ مگر اکثر انسانوں کی فطرت ہے کہ وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ رزق کا وعدہ رب تعالٰی کی ذات نے کر رکھا ہے، لہٰذا وہ ہماری قسمت میں لکھا گیا دانہ پانی تقدیر کے مطابق ضرور عطا فرماتا ہے۔ تاہم کچھ لوگ توکؔل اور یقین کی کمی کا شکار ہو کر قبل از وقت، ضرورت سے زیادہ طلب کرتے یا لالچ کا شکار ہو کر بعض اوقات ناجائز و حرام ذرائع کے استعمال سے اپنا حلال کا رزق بھی کھو دیتے ہیں۔ ... مزید پڑھیں
قبلہ کی طرف پاؤں کرنا

قبلہ کی طرف پاؤں کرنا

اس پر فقیر نے ایک مثال اسی وقت پیش کر دی تھی کہ اگر آپ کے والد گرامی آپ کے سامنے موجود ہوں تو سر مجلس کیا یہ ممکن ہے کہ آپ اپنے والد صاحب کے چہرہ کی جانب ٹانگیں پھیلا کر بیٹھ جائیں، اور دیکھنے والے آپ کو روکیں، اس پر آپ دلائل طلب کریں کہ قرآن و حدیث کی روشنی میں ثابت کریں کہ باپ کے طرف پاؤں یا ٹانگیں پھیلا کر بیٹھنا جائز نہیں؟ ... مزید پڑھیں
فضائل حسنین بزبان شاہ کونین ﷺ

فضائل حسنین بزبان شاہ کونین ﷺ

اہل بیت اطہار کے فضائل و مناقب پر کثیر احادیث موجود ہیں۔ آج جب یزیدی فکر و سوچ اہل بیت اطہار کی عظمت کے انکار کے ساتھ ساتھ یزید کو سچا ثابت کرنے اور اسے صحابی رسول کے منصب پر بٹھانے کے لیے مصروف عمل ہے تو ایسے میں ضروری ہے کہ ہم آل رسول کی عظمت کو مزید کھل کر بیان کریں۔ زیر نظر مضمون میں آپ اہل بیت اطہار رضوان اللہ علیہم اجمعین کی عظمت و فضیلت، نبی کریم ﷺ کی ان سے محبت بارے احادیث کی روشنی میں کچھ جان سکیں گے۔ ... مزید پڑھیں