عقیدہ ختمِ نبوت کی تعریف

عقیدہ ختمِ نبوت کی تعریف

علامہ افتخار الحسن رضوی ختم نبوت سے مراد یہ ہے کہ سیدنا محمد مصطفٰی ﷺ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھیجے گئے نبیوں اور رسولوں میں سے آخری نبی ہیں۔ آپ کی نبوت ہر اعتبار سے آخری ہے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس جہاں میں بھیج کر بعثت انبیاء کا سلسلہ ختم فرما دیا ہے۔ اب آپ ﷺ کے بعد کوئی نبی مبعوث نہیں ہوگا۔ حضور نبی اکرم ﷺ کی ختم نبوت کا ذکر قرآن حکیم کی سو سے بھی زیادہ آیات میں نہایت ہی جامع انداز میں صراحت کے ساتھ کیا گیا ہے۔ ... مزید پڑھیں
چند سیرت نگاروں کے نام

چند سیرت نگاروں کے نام

جب آپ نبی کریم ﷺ کی سیرت پاک کا مطالعہ کرنا شروع گے تو آپ کے ذہن میں کچھ اوہام اور شکوک پیدا ہو سکتے ہیں، کیونکہ عربی سے اردو ترجمہ کرتے ہوئے کچھ لوگوں کو خیانت کرنے کی عادت ہوتی ہے۔ اس بیماری اور پریشانی سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے پاس ان تمام علماء، مصنفین اور محققین کے ناموں کی فہرست موجود ہو جنہوں نے اس مبارک و عظیم عنوان پر کام کیا ہے۔ ... مزید پڑھیں
الحاد کی تعریف

الحاد کی تعریف

لغوی اعتبار سے "الحاد" سے مراد منحرف ہونا ہے یعنی درست راہ چھوڑ کر باطل راستہ اختیار کر لینا۔ الحاد کو انگریزی میں atheism کہا جاتاہے ۔ آپ غور کریں کہ "لحد" یعنی قبر میں موجود ایک جانب درز یا ہٹی ہوئی وہ جگہ ہے جس میں میت کو رکھا جاتا ہے۔ چونکہ یہ طاق یا درز درمیان سے ہٹی ہوئی ہے یا یوں کہہ سکتے ہیں کہ قبر کے درمیان سے منحرف ہوجاتی ہے اسی وجہ سے اس کو لحد کہا جاتا ہے اور اسی لحد سے الحاد بھی بنا ہے۔ ... مزید پڑھیں
قضائے حاجات کے لیے یومِ جمعہ کا وظیفہ

قضائے حاجات کے لیے یومِ جمعہ کا وظیفہ

کسی بھی قسم کی مشکل و پریشانی مثلاً کاروبار، روزگار، قرض، بیماری، رشتے میں رکاوٹ، قانونی مسائل، حاسدین و دشمنان کی طرف سے خطرات، کوئی مہم و چیلنج درپیش ہو تو یہ وظیفہ جمعہ کے دن کریں۔ اس وظیفہ کی جتنی بھی برکات بیان کی جائیں کم ہے۔ اللہ تعالٰی کے مبارک ناموں کے ساتھ ہے، اور اللہ کے اسمائے حسنٰی میں سے بھی یہ وہ اسماء ہیں جو اسمائے اعظم سمجھے گئے ہیں۔ طریقہ عمل حسبِ ذیل ہے۔ ... مزید پڑھیں