ایک سال سے کم عمر بکرے کی قربانی

ایک سال سے کم عمر بکرے کی قربانی

سوال: بعض لوگ کہتے ہیں اگر بکرا صحت مند ہو تو ایک سال سے کم عمر کے باوجود اس کی قربانی ہو سکتی ہے۔ کیا یہ درست ہے؟ جواب: "بعض لوگوں" کی باتوں پر نہ جائیں بلکہ اسلامی شرعی مسائل ہمیشہ مستند علماء سے پوچھا کریں۔ بکرا اسلامی مہینوں کے مطابق پورے ایک سال کا ہونا لازمی ہے۔ سال سے کم ہو تو قربانی کے قابل نہیں ہے۔ دنبہ یا بھیڑ کا بچہ صحت مند، موٹا تازہ ہو تو چھ ماہ میں بھی اس کی قربانی دی جا سکتی ہے۔ ... مزید پڑھیں
ٹوٹے ہوئے سینگ والے جانور کی قربانی

ٹوٹے ہوئے سینگ والے جانور کی قربانی

کوئی بھی قربانی کا جانور جس کے سینگ ہوں تو اس کے سینگ کا ٹوٹنا اس وقت عیب شمار ہوتا ہے جب جڑ سمیت ٹوٹ جائے اور زخم بھی ٹھیک نہ ہوا ہو ، اگر کسی جانور کا سینگ جڑ سمیت ٹوٹ جائے اور زخم بھرجائے ، تو اب اس کی قربانی ہوسکتی ہے ، کیونکہ جس عیب کی وجہ سے قربانی نہیں ہورہی تھی ، وہ عیب اب ختم ہوچکا ہے ، لہٰذا اس کی قربانی ہوجائے گی ۔ اس پر پندرہویں صدی کے معروف فقیہ امام احمد رضا علیہ الرحمہ فرماتے ہیں؛ ... مزید پڑھیں