
قبر پر اگر بتی یا شمع جلانا کیسا عمل ہے؟
شب براءت کے موقع پر لوگ قبرستان میں حاضری دیتے ہیں۔ اگرچہ یہ ایک جائز عمل ہے لیکن اس موقع پر کئی خرافات دیکھنے میں آتی ہیں، جیسے قبور پر پانی بہانا، دانہ ڈالنا اور موم بتی، اگر بتی یا شمعیں جلانا۔ یاد رہے ، قبر پر کسی قسم کی شمع جلانا جائز نہیں۔ یہ نصرانیوں کا طریقہ ہے کہ مرنے والے کی یاد میں شمعیں جلاتے ہیں۔ اہل سنت کے مخالفین اس کا غلط استعمال کرتے اور منفی پیغام پھیلاتے ہیں کہ سنی عوام قبور پر شمعیں جلاتے ہیں۔ جب کہ حقیقت یہ ہے کہ سنی علما اس کی اجازت نہیں دیتے، عوام اپنے جہل کی وجہ سے ایسا کریں تو اس سے علم کا کیا تعلق؟ ... مزید پڑھیں