جادو سے ہونے والے بعض نقصانات (1)

جادو سے ہونے والے بعض نقصانات (1)

علامہ افتخار الحسن رضوی عرفِ عام میں آپ جسے کالا علم، کالا جادو یا سفلی علم کہتے ہیں درحقیقت وہ سحر یعنی جادو ہی ہوتا ہے۔ سحر و جادو سے متعلق متعدد تحاریر ماضی میں ہمارے پیج اور ویب سائٹ پر شائع ہو چکی ہیں، ان کا مطالعہ کرنے سے آپ کی متعدد غلط فہمیاں دور ہو سکتی ہیں۔ آج کے مضمون میں سحر یا کالے جادو سے ہونے والے نقصانات اور تباہیوں کا مختصر ذکر پیش خدمت ہے۔ جادو کرنے والے ملعون لوگ دنیا کے ہر کونے میں موجود ہیں، ان کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو سکتا ہے تاہم زیادہ تر جادو کرنے والے غیر مسلم ہی ہوتے ہیں بلکہ شریعت اسلامیہ کے مطابق اگر کوئی مسلمان بھی جادو کرے تو وہ کافر ہو جاتا ہے۔ ... مزید پڑھیں
قضائے حاجات کے لیے یومِ جمعہ کا وظیفہ

قضائے حاجات کے لیے یومِ جمعہ کا وظیفہ

کسی بھی قسم کی مشکل و پریشانی مثلاً کاروبار، روزگار، قرض، بیماری، رشتے میں رکاوٹ، قانونی مسائل، حاسدین و دشمنان کی طرف سے خطرات، کوئی مہم و چیلنج درپیش ہو تو یہ وظیفہ جمعہ کے دن کریں۔ اس وظیفہ کی جتنی بھی برکات بیان کی جائیں کم ہے۔ اللہ تعالٰی کے مبارک ناموں کے ساتھ ہے، اور اللہ کے اسمائے حسنٰی میں سے بھی یہ وہ اسماء ہیں جو اسمائے اعظم سمجھے گئے ہیں۔ طریقہ عمل حسبِ ذیل ہے۔ ... مزید پڑھیں
روزانہ پڑھنے کے لئیے مسنون وظائف

روزانہ پڑھنے کے لئیے مسنون وظائف

اللہ جل و علا نے اپنے حبیب پاک صاحبِ لولاک علیہ الصلاۃ والسلام کے وسیلہ جلیلہ سے ہمیں  اپنی عبادت اور یاد کی طرف   رغبت دلائی ہے۔   اللہ کریم کے ساتھ قربت  بڑھانے ، اس کی محبت کی لذت و چاشنی پانے اور معرفت حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ    اذکار  اور وظائف ہیں۔   اذکار و وظائف ، سلاسلِ طریقت میں جاری اوراد  روحانی تسکین  و  ذہنی  راحت  کا سبب اور دنیوی و اخروی نجات کا باعث ہیں۔  ... مزید پڑھیں
حرزِ ابو دجانہ رضی اللہ عنہ کا عمل برائے جنات

حرزِ ابو دجانہ رضی اللہ عنہ کا عمل برائے جنات

علامہ افتخار الحسن رضوی اگر کسی جگہ پر آسیب وجنات وغیرہ موجود ہوں اور ان کی وجہ سے پریشانی ہو تو "حرزِ أبو دجانہ رضی اللہ عنہ" کا عمل کریں۔ اس عمل کو تین نسبتیں حاصل ہیں، پہلی کہ یہ رسول اللہ ﷺ کی عطا ہے، دوسری کہ سیدنا علی المرتضٰی رضی اللہ عنہ نے لکھی ہے اور اس پر عمل بھی ایک صحابی رسول سیدنا أبو دجانہ رضی اللہ عنہ نے کر دکھایا ہے۔ سیدنا امام سیوطی علیہ الرحمہ اس کے متعلق لکھتے ہیں ؛ حضرت ابو دجانہ رضی اﷲتعالیٰ عنہ نے حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے دربار اقدس میں گزارش کی کہ یا رسول اﷲصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم! میں رات کو بستر پر لیٹتا ہوں تو اپنے گھر میں چکی چلنے کی آواز' شہد کی مکھیوں کی بھنبھناہٹ جیسی آواز سنا کرتا ہوں اور کبھی کبھی بجلی کی سی چمک بھی دیکھتا ہوں ایک رات میں نے کچھ خوف زدہ ہو کر سر اٹھا یا تو صحن میں ایک کالا سایہ نظر آیا جو اونچا اور لمبا ہوتا جا رہا ہے میں نے بڑھ کر اس کو چھوا تو اس کی کھال ساہی کی کھال کی طرح کاٹنے والی تھی پھر اس نے میرے منہ پر آگ کا ایک شعلہ پھینکا اور مجھے محسوس ہوا کہ میں جل جاؤں گا یہ سن کر حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے حکم فرمایا کہ قلم دوات اور کاغذ لاؤ میں نے پیش کیا تو آپ نے حضرت علی کرم اﷲوجہہ سے فرمایا کہ لکھو ... مزید پڑھیں