
بندش (سحر کی ایک قسم) سے متعلق کچھ حقائق
اولاً یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ بندش سے کیا مراد ہے؟
اصلاً بندش جادو یا سحر ہی کا دوسرا نام ہے یا پھر یہ سحر کی ایک ذیلی قسم ہے۔ سحر کی درجنوں اقسام ہیں اور پھر ہر سحر کا الگ الگ علاج ہے۔ بندش میں عمومی طور جو کیسز رپورٹ ہوتے ہیں ان میں کاروبار میں رکاوٹ، میڈیکل علاج میں کامیابی نہ ہونا، رشتوں میں تاخیر، ازدواجی تعلقات میں الجھنیں، اولاد کا والدین سے دور ہو جانا، طلباء و طالبات کا تعلیم میں رک جانا یا ذہن کا مفلوج ہو جانا، عبادات میں دل نہ لگنا وغیرہ دیگر درجنوں قسم کے معاملات میں ایسے علامات پیدا ہو سکتی ہیں ۔ یہ تمام علامات جادو یا سحر میں بھی پائی جاتی ہیں۔
کیا واقعی بندش ہو سکتی ہے؟
جی بالکل ہو سکتی ہے اور اس پر درجنوں احادیث بطور دلیل موجود ہیں۔ ہم اپنی اس بحث میں بندش کو اس کے اصل نام یعنی "سحر" سے ہی ذکر کریں گے۔ جادو کے حقائق پر میرے متعدد مضامین و بیانات پہلے سے موجود ہیں ( آپ ان سے استفادہ کر سکتے ہیں)۔
بندش کرنا حرام عمل ہے اور رسول اللہ ﷺ نے اسے ہلاک کرنے والا گناہ قرار دیا ہے (صحیح البخاری،کتاب الوصایا) ۔
یہ کبیرہ گناہ ہے۔ (صحیح ابن حبان)
جادو کرنے والا جنت میں داخل نہیں ہو گا ( المسند للامام احمد بن حنبل،حدیث ابی موسیٰ اشعری،الحدیث: ۱۹۵۸۶)
... مزید پڑھیں