اس پر فقیر نے ایک مثال اسی وقت پیش کر دی تھی کہ اگر آپ کے والد گرامی آپ کے سامنے موجود ہوں تو سر مجلس کیا یہ ممکن ہے کہ آپ اپنے والد صاحب کے چہرہ کی جانب ٹانگیں پھیلا کر بیٹھ جائیں، اور دیکھنے والے آپ کو روکیں، اس پر آپ دلائل طلب کریں کہ قرآن و حدیث کی روشنی میں ثابت کریں کہ باپ کے طرف پاؤں یا ٹانگیں پھیلا کر بیٹھنا جائز نہیں؟ ... مزید پڑھیں
علامہ افتخار الحسن رضوی
پیغمبر اسلام، خیر الانام حضرت محمد الرسول اللہ ﷺ کی تعلیمات و شریعت انتہائی واضح اور فطرت انسانی کے قریب تر ہے۔ اس کو سمجھنے کے لئیے اخلاص، قوت فہم اور انسان کے قلب و دماغ کا صاف ہونا ضروری ہے۔ اسلام کو اس انداز میں سمجھا جائے جس کا وہ متقاضی ہے تو اختلافی مسائل حل ہو جائیں۔ تاہم کچھ گروہ یا لوگ اسلام احکام کو خود پر نافذ کرنے کی بجائے اپنی سوچ و فکر کو اسلام اور مسلمانوں پر مسلط کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور یہ اختلاف و انتشار کا سبب عام بنتا ہے۔
کچھ ایسا ہی مسئلہ نبی کریم ﷺ کے "اہل بیت" میں شامل نفوس قدسیہ کا ہے۔ لوگ اپنی مرضی سے اولاد اطہار اور سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہم کو تو اہل بیت میں شامل سمجھتے ہیں تاہم دیگر ازواج مطہرات امہات المؤمنین رضوان اللہ علیہم اجمعین کو اہل بیت سے خارج قرار دیتے ہیں۔ یہ تعصب کی وجہ سے ہے، متعصب ذہن و فکر اور نظر والے کو اپنے سوا سب غلط معلوم و محسوس ہوتا ہے۔ ہم اپنے اکابرین اہل سنت کی تعلیمات کی روشنی میں اس پر عرض کرتے ہیں کیونکہ دیگر مذاہب و مسالک والوں کے اپنے افکار و عقائد ہیں، ان پر ہم مسلط نہیں ہو سکتے۔
... مزید پڑھیں