Female-Education

تعلیمِ نسواں اور ہمارے غیر ذمہ دار علماء

قرآن و سنت کی من چاہی تشریحات کا سلسلہ طویل و پیچیدہ ہے۔ جنوبی ایشائی مفسرین و فقہاء نے علاقائی معاشرتی اثرات و رسوم کے قبول و عدم قبول کے چکر میں دین فطرت کے متعدد احکام کو یکسر نیا رنگ دیا ہے۔ مثلاً ابھی تک سخت گیر لہجہ رکھنےوالے متشدد مذہبی گھرانوں میں لڑکیوں کی تعلیم ایک متنازعہ معاملہ ہے۔ ... مزید پڑھیں
Kafir-Ko-Musalman-Karny-Ka-Tareeqa

کافر کو مسلمان کرنے کا طریقہ و آداب

سوشل میڈیا پر آئے روز کئی مبلغین اور واعظین نو مسلم خواتین و حضرات کی ویڈیوز پوسٹ کرتے رہتے ہیں، اگر تو یہ ترغیب کی نیت سے ہے تو اچھی بات ہے اور اگر یہ ثابت کرنا ہے کہ ہماری کرامات سے متاثر ہو کر لوگ دائرہ اسلام میں داخل ہو رہے ہیں تو یہ ایک مذموم اور برا فعل ہے۔ لوگوں کو دائرہ اسلام میں داخل کرتے وقت بعض اہم نکات پیش نظر رہیں؛ • نو مسلم کو یقین دہانی کروائیں کہ اللہ کی رحمت سے اس کے ماضی کے گناہ معاف ہو چکے ہیں، اور آئندہ وہ گناہوں سے بچنے کی کوشش کرتا رہے، شرک وبدعت والے امور کی طرف نہ جائے۔ ... مزید پڑھیں
اسرائیل کی حالیہ کامیابی کا مختصر پس منطر

اسرائیل کی حالیہ کامیابی کا مختصر  پس منطر

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین تعلقات کو "معمول" پر لانے کے لیے کیا گیا حالیہ معاہدہ ہرگز غیر متوقع نہیں تھا۔ دراصل یہ سب کچھ 1970 سے کیا جا رہا ہے۔ شمالی افریقہ میں واقع عرب ممالک کی اکثریت پہلے سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کر چکی ہے مثلاً مصر، مراکش، لبنان اور موریطانیہ میں نہ صرف اسرائیلی یہودی خاندان آباد ہیں بلکہ وہاں ان کی عبادت گاہیں بھی موجود ہیں۔ خلیجی عربی ممالک میں قطر کے ساتھ درپردہ 1979 سے گفت و شنید جاری رہی ہے ۔ جون 2017 سے "مجلس التعاون لدول الخلیج العربیہ" کے پانچ میں سے 3 ارکان (بحرین، امارات، سعودی عرب) نے قطر کے ساتھ ہر طرح کا بائیکاٹ کر رکھا ہے تو اس دوران بھی قطر نے اسرائیل کے خلاف ایک روایتی مخالفت والا بیان نہیں دیا۔ جبکہ قطر اخوان المسلمین اور مرحوم مصری صدر محمد المرسی کا کھلا حمایتی ہے۔ لہٰذا کسی نہ کسی طور تمام خلیجی ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات "بحالی" کر ہی رہے ہیں۔ ... مزید پڑھیں
حج و عمرہ میں عورت کا بال کٹوانا

حج و عمرہ میں عورت کا بال کٹوانا

سوال: حج اور عمرہ میں عورت کے لیے بال کٹوانے کا شرعی حکم کیا ہے؟ جواب: عورت پر انگلی کی ایک پور کے برابر بال کٹوانا لازم ہے۔ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اﷲ عنہما سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: لَيْسَ عَلَی النِّسَاءِ الْحَلْقُ إِنَّمَا عَلَی النِّسَاءِ التَّقْصِيْرُ. ... مزید پڑھیں