امراضِ نسواں کا علاج
سوال: میری اہلیہ کئی مہینوں سے حیض کے مسائل میں مبتلا ہے۔ ڈاکٹروں سے مسلسل علاج چل رہا ہے لیکن مقررہ وقت سے ہٹ کر بھی تکلیف جاری ہے اور اس وجہ سے کمر میں شدید درد رہنے لگا ہے۔ علاج عطا فرمائیں۔
جواب: لازمی طور پر خواتین کے مسائل کی ماہر ڈاکٹر سے علاج جاری رکھیں اور جو ٹیسٹ درکار ہوں وہ ضرور کروائیں۔ روحانی علاج حسبِ ذیل کریں؛
1۔ زیتون کے تیل پر سورہ رحمٰن دم کر کے اس تیل سے روزانہ پیٹ پر مساج کریں۔
2۔ خالص گندم کی پانچ روٹیاں پکا کر ان پر سورہ مزمل ہاتھ سے لکھیں، ہر روز ایک روٹی سورہ مزمل دم کر کے کھائیں۔ ان شاء اللہ پانچ ایام میں ہی شفاء ہو جائے گی۔

امراض نسواں کا علاج
اپنی رائے دیں