حرام افعال مثلاً نشہ، شراب، زنا، جوا وغیرہ سے نجات کے لیے وظیفہ



سوال: السلام علیکم حضرت، میرے شوہر نے کچھ عرصے سے نشہ آور چیزوں کا استعمال کرنا شروع کر دیا ہے جس سے ان کی صحت، کاروبار اور فیملی سب متاثر ہو رہے ہیں۔ اس کے لیے علاج تجویز فرمائیں۔
جواب: اس بیماری کے پیچھے جو وجوہات ہیں انہیں جاننے کی کوشش کریں اور ان کا خاتمہ کریں۔ حکیمانہ انداز میں خاندان کے بڑے افراد کو بتائیں اور شوہر کی اصلاح کی کوشش کریں، غصہ، لڑائی اور طعنے شکوے اس مسئلے کو بگاڑ دیں گے۔ گھر میں شرعی ماحول پید اکریں۔ فرائض بروقت ادا کریں۔ سورہ بقرہ کی تلاوت کریں اور صلوٰۃ الحاجات ادا کریں۔ قریب میں کسی سنی عالمِ دین کی صحبت میں بھیجا کریں۔ درجِ ذیل عمل کریں؛
اول ایک بار سورہ فاتحہ، پھر 3 بار درود شریف، اس کے بعد 19 بار سورہ اللھب پڑھ کر شوہر پر دم کریں، اگر براہ راست دم کرنا ممکن نہ ہو تو کھانے کی چیز پر دم کریں، یہ عمل اکیس ایام تک جاری رکھیں۔ ان شاء اللہ اصلاح ہو جائے گی۔

اپنی رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *