مجموعہ وظائف برائے سحر و آسیب

مجموعہ وظائف برائے سحر و آسیب


از افادات: فضیلۃ الشیخ علامہ افتخار الحسن رضوی (حفظہ اللہ تعالٰی)                                                                                               

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علٰی رسول اللہ وعلٰی اٰلہ واصحابہ اجمعین۔

جادو، نظر بد، سحر اور آسیب میں مبتلا مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے لیے یہ علاج پیش خدمت ہے۔ اس طریقہ علاج کے فوائد و برکات کی بحث میں اس لیے نہیں جاؤں گا کہ یہ کتاب اللہ ہے، کلام اللہ اور رسول اللہ ﷺ کے زبان مبارک سے جاری ہوا ہے۔ سحر و آسیب شیطان کی طرف سے ہوتا ہے اور شیطان کے لیے اس سے بڑھ کر کوئی تکلیف نہیں کہ آپ اس کے سامنے اللہ تعالٰی کی کتاب مقدس کی تلاوت شروع کر دیں۔   بلا مبالغہ عرض کروں کہ ان آیات مبارکہ کی برکت سے سحر کے ان مریضوں کو بھی شفاء ملی جو موت کے منہ میں جا چکے تھے۔ علاج میں اثر اور سرعت کا یہ عالم ہے کہ دورانِ تلاوت ہی مریض کا جسم اور ذہن سنبھلنا شروع ہو جاتا ہے۔ ہماری طرف سے ان اعمال و اوراد مبارکہ کی اجازت ہر مسلمان کے لیے عام ہے۔ جب ایک بار ہماری طرف سے کاٹ ہو جائے تو اس کے بعد حسب ذیل آیات لکھے ہوئے طریقہ کے مطابق اپنے گھر میں مسلسل تلاوت کریں۔  اللہ تعالٰی ہر اس مسلمان بھائی اور بہن کے علاج میں اثر و سرعت پیدا فرمائے جو وظائف کو نیک نیتی کے ساتھ اپنے عمل میں لائے۔ مولا تعالٰی فقیر کے مشائخ سلسلہ عالیہ قادریہ برکاتیہ رضویہ اشرفیہ کے وسیلہ سے آپ سب کو سلامتی عطا کرے۔ آمین

افتخار الحسن رضوی غفرلہ

ہدایات:

  • اس علاج کے دوران کسی سے ذکر نہ کریں کہ آپ کون سا علاج کر رہے ہیں، اسے خاموشی سے جاری رکھیں۔
  • فقط اپنے گھر کا یا اپنے ہاتھ کا پکا ہوا کھانا کھائیں (دورانِ علاج)۔ ہر قسم کا گوشت منع ہے۔ زیادہ سے زیادہ تازہ پھل، سبزیاں اور دالوں پر گزارہ کریں۔
  • روزانہ کم از کم آدھ گھنٹہ واک کریں اور کھلی فضا میں لمبے سانس لیں۔
  • انار، انگور، انجیر، تربوز، پودینہ ، دھنیا، ، کھجور، پالک اور دیگر سبز پتوں والی خوراک کھائیں۔
  • جسم و لباس ناپاک ہو یا غسل فرض ہو تو فوراً پاکی حاصل کریں اور گھر کے اندر کسی بھی قسم کے ناپاک کپڑے و اشیاء نہ رکھیں۔
  • اپنی زبان کو مستقل تالا لگانے کی کوشش کریں اور ضروری گفتگو کے علاوہ ہر وقت زیادہ سے زیادہ درود پاک اور استغفار کریں۔
  • دوران علاج ہر روز کم از کم ایک بار اپنی قریبی مسجد کی صفائی کی ڈیوٹی دیں(مرد حضرات) اور فرض عبادات کی پابندی کریں۔
  • خواتین گھر میں روزانہ اہل بیت پاک اور شہدائے بدر کے ایصال ثواب کے لیے کھانے پر فاتحہ پڑھیں اور خود کھا لیں یا مستحقین کو بھجوا دیں

طریقہ علاج:

  • یہ علاج شروع کرنے سے قبل آپ کو مندرجہ ذیل اشیاء درکار ہوں گی۔
  • کلونجی حسب ضرورت
  • زم زم کا پانی (اگر نہ ملے تو صاف تازہ پانی)
  • عجوہ کھجور (اگر نہ مل سکے تو کوئی بھی دستیاب کھجور رکھ لیں)
  • شہد

زیتون کا تیل (اصلی)

یہ تمام اشیاء جمع کر لیں، عمل فجر کے وقت شروع کریں (قبل یا بعد نماز فجر)، مندرجہ ذیل تمام آیات پڑھ کر ان اشیاء پر د م کر لیں۔ دم کیے ہوئے زیتون کے تیل میں تھوڑی سی کلونجی ملا لیں اور روزانہ رات سونے سے قبل اپنی ناف میں لگائیں،ایک ایک قطرہ دونوں کانوں میں ٹپکائیں، ناک کے نتھنوں میں لگائیں اور پاؤں کے انگوٹھوں پر اس کا مساج کریں۔ ایک گلاس پانی میں ایک چمچ شہد مع ایک یا تین کھجور اور ایک چٹکی کلونجی نہار منہ کھائیں۔ جن افراد خانہ پر سحر و آسیب نہ ہو وہ بھی یہ اشیاء استعمال کر سکتے ہیں۔

مدت علاج:

کم از کم اکیس ایام تک یہ عمل جاری رکھیں، اس دوران کوئی اہم تبدیلی واقع ہو تو رابطہ کریں۔
نوٹ: حیض و نفاس والی خواتین یہ عمل نہ کریں تاہم وہ سماعت کر سکتی ہیں۔

11 بار درود پاک

اللهم صلِّ على سيدنا محمد طب القلوب ودوائها وعافية الأبدان وشفائها ونور الأبصار وضيائها وعلٰی الٰہ واصحابہ وبارک وسلم

اعوذ بالله من الشيطان الرجيم

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ ﴿﴾

اَلۡحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیۡنَۙ﴿۱﴾ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِۙ﴿۲﴾ مٰلِکِ یَوْمِ الدِّیۡنِؕ ﴿۳﴾ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیۡنُؕ﴿۴﴾ اِہۡدِنَا الصِّرٰطَ الۡمُسۡتَقِیۡمَۙ﴿۵﴾ صِرٰطَ الَّذِیۡنَ اَنۡعَمۡتَ عَلَیۡہِمۡ۬ۙ۬غَیۡرِ الۡمَغۡضُوۡبِ عَلَیۡہِمْ وَلَا الضَّآلِّیۡنَ٪﴿۷﴾

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ ﴿﴾

اَللہُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَۚ اَلْحَیُّ الْقَیُّوۡمُ ۬ۚ لَا تَاۡخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّلَا نَوْمٌ ؕ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الۡاَرْضِ ؕ مَنۡ ذَا الَّذِیۡ یَشْفَعُ عِنْدَہٗۤ اِلَّا بِاِذْنِہٖ ؕ یَعْلَمُ مَا بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِمْ وَمَا خَلْفَہُمْۚ وَلَا یُحِیۡطُوۡنَ بِشَیۡءٍ مِّنْ عِلْمِہٖۤ اِلَّا بِمَاشَآءَۚ وَسِعَ کُرْسِیُّہُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرْضَۚ وَلَا یَــُٔـوۡدُہٗ حِفْظُہُمَاۚ وَہُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیۡم ﴿﴾

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ ﴿﴾

اٰمَنَ الرَّسُوۡلُ بِمَاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡہِ مِنۡ رَّبِّہٖ وَالْمُؤْمِنُوۡنَؕ کُلٌّ اٰمَنَ بِاللہِ وَمَلٰٓئِکَتِہٖ وَکُتُبِہٖ وَرُسُلِہٖ۟ لَا نُفَرِّقُ بَیۡنَ اَحَدٍ مِّنۡ رُّسُلِہٖ۟ وَقَالُوۡا سَمِعْنَا وَ اَطَعْنَا٭۫ غُفْرَانَکَ رَبَّنَا وَ اِلَیۡکَ الْمَصِیۡرُ ﴿﴾ لَا یُکَلِّفُ اللہُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَہَاؕ لَہَا مَا کَسَبَتْ وَعَلَیۡہَا مَا اکْتَسَبَتْؕ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَاۤ اِنۡ نَّسِیۡنَاۤ اَوْ اَخْطَاۡنَاۚ رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَیۡنَاۤ اِصْرًا کَمَا حَمَلْتَہٗ عَلَی الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبْلِنَاۚ رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَۃَ لَنَا بِہٖۚ وَاعْفُ عَنَّاٝ وَاغْفِرْ لَنَاٝ وَارْحَمْنَاٝ اَنۡتَ مَوْلٰىنَا فَانۡصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکٰفِرِیۡنَ ﴿﴾

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ ﴿﴾

لَقَدْ جَآءَکُمْ رَسُوۡلٌ مِّنْ اَنۡفُسِکُمْ عَزِیۡزٌ عَلَیۡہِ مَاعَنِتُّمْ حَرِیۡصٌ عَلَیۡکُمۡ بِالْمُؤْمِنِیۡنَ رَءُوۡفٌ رَّحِیۡمٌ ﴿﴾ فَاِنۡ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِیَ اللہُ ٭۫ۖ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّاہُوَ ؕ عَلَیۡہِ تَوَکَّلْتُ وَہُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیۡمِ ﴿﴾

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ ﴿﴾

فَلَمَّاۤ اَلْقَوۡا قَالَ مُوۡسٰی مَا جِئْتُمۡ بِہِ ۙ السِّحْرُ ؕ اِنَّ اللہَ سَیُبْطِلُہٗ ؕ اِنَّ اللہَ لَا یُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِیۡنَ ﴿﴾ وَیُحِقُّ اللہُ الْحَقَّ بِکَلِمٰتِہٖ وَلَوْکَرِہَ الْمُجْرِمُوۡنَ ﴿﴾

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ ﴿﴾

اَفَحَسِبْتُمْ اَنَّمَا خَلَقْنٰکُمْ عَبَثًا وَّ اَنَّکُمْ اِلَیۡنَا لَا تُرْجَعُوۡنَ ﴿﴾ فَتَعٰلَی اللہُ الْمَلِکُ الْحَقُّ ۚ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَۚ رَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیۡمِ ﴿﴾ وَمَنۡ یَّدْعُ مَعَ اللہِ اِلٰـہًا اٰخَرَ ۙ لَا بُرْہٰنَ لَہٗ بِہٖ ۙ فَاِنَّمَا حِسَابُہٗ عِنۡدَ رَبِّہٖ ؕ اِنَّہٗ لَا یُفْلِحُ الْکٰفِرُوۡنَ ﴿﴾ وَ قُلْ رَّبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَ اَنۡتَ خَیۡرُ الرّٰحِمِیۡنَ﴿﴾

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ ﴿﴾

ہُوَ اللہُ الَّذِیۡ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَۚ عٰلِمُ الْغَیۡبِ وَ الشَّہٰدَۃِۚ ہُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیۡمُ ﴿﴾ ہُوَ اللہُ الَّذِیۡ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَۚ اَلْمَلِکُ الْقُدُّوۡسُ السَّلٰمُ الْمُؤْمِنُ الْمُہَیۡمِنُ الْعَزِیۡزُ الْجَبَّارُ الْمُتَکَبِّرُؕ سُبْحٰنَ اللہِ عَمَّا یُشْرِکُوۡنَ ﴿﴾ ہُوَ اللہُ الْخٰلِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَہُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰیؕ یُسَبِّحُ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِۚ وَ ہُوَ الْعَزِیۡزُ الْحَکِیۡمُ ﴿﴾

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ ﴿﴾

وَ اِنۡ یَّکَادُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا لَـیُزْ لِقُوۡنَکَ بِاَبْصٰرِہِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّکْرَ وَ یَقُوۡلُوۡنَ اِنَّہٗ لَمَجْنُوۡنٌ ﴿ۘ﴾ وَ مَا ہُوَ اِلَّا ذِکْرٌ لِّلْعٰلَمِیۡنَ ﴿٪﴾

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ ﴿﴾

قُلْ یٰۤاَیُّہَا الْکٰفِرُوۡنَ ۙ﴿۱﴾ لَاۤ اَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوۡنَ ۙ﴿۲﴾ وَ لَاۤ اَنۡتُمْ عٰبِدُوۡنَ مَاۤ اَعْبُدُ ۚ﴿۳﴾

وَ لَاۤ اَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدۡتُّمْ ۙ﴿۴﴾ وَ لَاۤ اَنۡتُمْ عٰبِدُوۡنَ مَاۤ اَعْبُدُ ؕ﴿۵﴾ لَکُمْ دِیۡنُکُمْ وَلِیَ دِیۡنِ ٪﴿۶﴾

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ ﴿﴾

قُلْ ہُوَ اللہُ اَحَدٌ ۚ﴿۱﴾ اَللہُ الصَّمَدُ ۚ﴿۲﴾ لَمْ یَلِدْ ۬ۙ وَ لَمْ یُوۡلَدْ ۙ﴿۳﴾ وَ لَمْ یَکُنۡ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ ٪﴿۴﴾

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ ﴿﴾

قُلْ اَعُوۡذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ۙ﴿۱﴾ مِنۡ شَرِّ مَا خَلَقَ ۙ﴿۲﴾ وَ مِنۡ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَ ۙ﴿۳﴾ وَ مِنۡ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الْعُقَدِ ۙ﴿۴﴾ وَ مِنۡ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ ٪﴿۵﴾

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ ﴿﴾

قُلْ اَعُوۡذُ بِرَبِّ النَّاسِ ۙ﴿۱﴾ مَلِکِ النَّاسِ ۙ﴿۲﴾ اِلٰہِ النَّاسِ ۙ﴿۳﴾ مِنۡ شَرِّ الْوَسْوَاسِ ۬ۙ الْخَنَّاسِ﴿۴﴾۪ۙ الَّذِیۡ یُوَسْوِسُ فِیۡ صُدُوۡرِ النَّاسِ ۙ﴿۵﴾ مِنَ الْجِنَّۃِ وَ النَّاسِ٪﴿۶﴾

أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لامَّةٍ  (تین بار)

یہاں تک مکمل پڑھ کر اب خبیث شیاطین و سحر کو مخاطب کرتے ہوئے حاکمانہ انداز میں یوں کہیں ”  اخرج عدو الله  (اے اللہ کے دشمن دفع ہو جا)، أشْھَدُ أنَ لآ إلہَ إلآ اللہ وأشْھَدُ أنَ مُـحَــمّداً عَبْدُہ وَ رَسُولہ۔

یہ پڑھ کر خود پر اور اپنے سامنے موجود اشیاء پر دم کر لیں۔

وصلی اللہ تعالٰی علیہ وعلٰی اٰلہ واصحابہ وبارک وسلم

اپنی رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *