مسجد نبوی میں چالیس نمازوں کا حکم

مسجد نبوی میں چالیس نمازوں کا حکم


سوال: اسلام علیکم حضرت، میرا سوال ہے کہ جب ہم حج یا عمرہ پر جائیں تو کیا یہ فرض یا واجب ہے کہ ہم مسجد نبوی میں چالیس نمازیں مکمل کریں؟ اس کا کوئی ثبوت ہے؟

جواب: وعلیکم السلام، حج ہو یا عمرہ، کسی بھی صورت میں مسجد نبوی شریف میں چالیس نمازیں ادا کرنا واجب نہیں ہے۔ کم علمی کی بنیاد پر لوگوں نے یہ بات مشہور کر رکھی ہے۔ لیکن اگر رب تعالٰی توفیق دے تو یہ عمل ضرور کریں کیونکہ سیدناانس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول پاک ﷺ نے فرمایا” جو شخص میری مسجد (مسجد نبوی) میں چالیس نمازیں اس طرح پڑھے کہ اس کی کوئی نماز نہ چھوٹے تو اس کے لیے دوزخ سے براء ت و حفاظت اورعذابِ الٰہی سے نجات لکھ دی جاتی ہے اور وہ نفاق سے بری (پاک و صاف) ہوتا ہے۔

(رواہ أحمد في مسندہ : 3/155)

لہٰذا خود کو اس برکت سے محروم نہ رکھیں، تاہم یہ عمل واجب نہیں ہے۔

واللہ اعلم

کتبہ: افتخار الحسن رضوی

اپنی رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *