سوال: میرے شوہر نے حالت اعتکاف میں مجھے طلاق بھجوائی ہے۔ اب میرے اعتکاف کا شرعی حکم کیا ہو گا؟
الجواب: ایسی صورت میں اگر آپ گھر پر ہی اعتکاف کر رہی ہیں تو اسے جاری رکھیں اور اعتکاف مکمل کریں۔ اور اگر مسجد میں معتکف ہیں تو مسجد سے گھر چلی جائیں اور بقیہ اعتکاف کے ایام گھر میں مکمل کریں۔ اعتکاف نہ توڑیں۔
ماخذ:( ”الفتاوی الھندیۃ”، کتاب الصوم، الباب السابع في الاعتکاف، ج۱، ص۲۱۲)
واللہ ورسولہ اعلم
کتبہ: افتخار الحسن رضوی
اپنی رائے دیں