حائضہ عورت کا احرام

حائضہ عورت کا احرام


 

سوال: حضرت اگر کوئی عورت حائضہ ہو تو وہ احرام کیسے باندھے گی؟

الجواب: اگر اپنے وطن سے سفر  شروع کرتے وقت ہی حائضہ ہے، اور یہ براہ راست مکہ مکرمہ ہی جا رہی ہے تو  میقات پر پہنچ کر احرام باندھ کر عمرہ کی نیت کر لے۔ مثلاً اگر کوئی ہندوستانی یا پاکستانی ائیرپورٹس سے سفر کر رہی ہے تو  اسی ائیرپورٹ سے ہی احرام باندھ لے، یا اگر پہلے مدینہ جانا ہے تو حاضری مدینہ سے فارغ ہو کر بئر علی سے احرام باندھ لے، اسی طرح اگر ریاض یا نجد کی طرف سے آ رہی ہے تو سیل الکبیر (قرن المنازل ) سے احرام باندھ لے اور ساتھ ہی عمرہ کی  نیت بھی کر لے۔ لیکن مکہ مکرمہ پہنچ کر یہ ہوٹل یا رہائش گاہ پر انتظار کرے، جب تک حیض سے پاک نہ ہو جائے مسجد الحرام میں داخل نہیں ہو سکتی۔  جب حیض سے پاک ہو جائے تو اب  یہیں اپنی رہائش گاہ  سے ہی  غسل کر کے  طواف کے لیے جا سکتی ہے، مسجد عائشہ یا میقات پر جانے کی حاجت نہیں۔

واللہ ورسولہ اعلم

کتبہ: افتخار الحسن رضوی

اپنی رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *