السلام علیکم قبلہ، حضرت میری قوتِ حافظہ شدید کمزور ہے، کچھ یاد نہیں رہتا اور سر میں درد بھی ہے۔ کوئی علاج عطا فرمائیں۔ جواب: وعلیکم السلام ۔ ایسی عادات اور وجوہات دور کریں جن سے نسیان کا مرض لاحق ہوتا ہے۔ سیدی امام احمد رضا علیہ الرحمہ نے اس کا علاج حسبِ ذیل عطا فرمایا ہے۔ “سفید چینی کی تھالی پر یہ عبارت کسی متقی شخص سے لکھوائیں۔ بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم ا ھ ط م ف ش ذ۔ ا سے ذراسے پانی سے دھوکر اس پر ۹۹۸ بار، اورنہ ہوسکے تو ۴۰۰ یا۱۰۰ ہی بار یاحفیظ پڑھ کر دم کرے اوروہ پانی پی لے۔ روزایساہی کرے، اور سوتے وقت ۱۷بار سورہ الم نشرح شریف پڑھ کر سینے پردم کرلیاکرے”۔ اس کے علاوہ فجر و عصر میں تین بار سورہ الم نشرح پڑھ کر سینے پر دم کریں۔

نسیان اور یاد داشت کی کمزوری کا علاج
اپنی رائے دیں