اولادِ نرینہ کے لیے وظیفہ

اولاً اپنے رب تعالٰی کی تقسیم پر راضی رہیں، بیٹا ہو یا بیٹی ہر حال میں الحمد للہ کہیں۔ تاہم اگر کسی کے ہاں صرف بیٹیاں ہوں تو بیٹے کی طلب کرنا بالکل درست اور انسانی ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لیے یہ عملِ مبارک کریں، ان شاء اللہ تعالٰی بیٹا ہو گا۔

1: حمل ٹھہرنے کے فوری بعد سے ہر روز صبح کے وقت میں سورہ یٰس شریف کی تلاوت اس طرح کریں کہ جب آیت نمبر 58 پر پہنچیں تو اکتالیس بار اس کی تکرار کریں اور سورہ مکمل ہونے پر ایک عدد کھجور مع 5 ملی لیٹر خالص بادام روغن پر دم کر کے کھا لیں۔ (صرف بیوی یہ وظیفہ کرے

2: اپنے نام کے اعداد کے مطابق روزانہ “یا اوّل یا اللہ”   کا وظیفہ کریں۔ (میاں بیوی دونوں یہ وظیفہ کریں گے

3: اپنے ماہوار کچن کے خرچے کا پانچ فیصد ہر ماہ صدقہ کریں۔

4: غیر ضروری لوگوں کو حمل کی خبر نہ ہونے دیں بلکہ کوشش کریں کہ قریبی رشتہ داروں کی نظروں سے بھی محفوظ رہیں۔

یہ وظیفہ علامہ افتخار الحسن رضوی کی اجازت سے مفاد عامہ کے لیے نشر کیا گیا ہے۔ ہر مسلمان اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں